Ensure Your Financial Freedom for 2023 محفوظ منصوبے کے ساتھ 2023 میں اپنی مالی آزادی کو یقینی بنائیں

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 11:41 AM IST

محفوظ منصوبے کے ساتھ 2023 میں اپنی مالی آزادی کو یقینی بنائیں
محفوظ منصوبے کے ساتھ 2023 میں اپنی مالی آزادی کو یقینی بنائیں ()

کووِڈ کی مشکلات، عالمی کساد بازاری، مہنگائی وغیرہ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان آپ کو 2023 میں مستحکم مالی حالت اور آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط منصوبے کی ضرورت ہے۔ Secure Financial Plan

کولکاتا: سال کے پہلے مہینے میں ہی ایک مضبوط مالیاتی منصوبہ بنانا بہت ضروری ہے۔ 2023 کورونا وائرس کی نئی اقسام کی وجہ سے حالات میں تبدیلی اور عالمی کساد بازاری جیسے خطرات کے سے دوچار ہونے کا اندیشہ ہے۔ مہنگائی، شرح سود میں اضافہ اور آمدنی میں کمی نے آپ کے سامنے بہت سے سوالات کھڑے کئے ہوں گے۔ آپ کو گذشتہ سال کے تجربات سے سیکھتے ہوئے 2023 کے لئے منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ آنے والے سال کے لئے اپنے مالی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے کن اقدامات پر عمل کرنا ہے۔ گزشتہ دو تین برسوں میں بہت سی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بلا تاخیر مناسب منصوبہ تیار کیا جائے۔ امریکی ماہر نفسیات ابراہم مسلو نے انسانی ضروریات کو ایک اہرام (Pyramid) قرار دیا۔ خوراک، لباس اور رہائش سب سے اہم اور بنیادی ضروریات ہیں انہیں پہلے حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کے بعد آپ کی بچت آپ کے ذہنی سکون اور مالی تحفظ کے لئے ضروری ہے۔ Ensure your financial freedom for 2023

نئے سال میں مالی طور پر آزادی حاصل کرنے کے لئے، اپنی تنخواہ کا کم از کم 10 فیصد بچائیں۔ اگر ممکن ہو تو 20 فیصد ایک طرف رکھیں۔ ہنگامی حالات کے لئے اپنی ماہانہ آمدنی تین سے چھ گنا ایف ڈی میں جمع کروائیں۔ پیسے بچانے کے لئے ریکرنگ ڈپازٹ کا استعمال کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی تمام آمدنی اور اخراجات کا حساب ہے۔ بجٹ بڑھانے کے لئے اخراجات کو کم کرنے کے بنیادی اصول کو مت بھولیں۔ صرف ایک یا دو فیصد لوگ ہی ہیلتھ انشورنس کرتے ہیں۔ کورونا وائر کی نئی قسم (New Covid Variant)بہت سے ممالک کو متاثر کر رہی ہیں۔ ہمیں اپنی تیاری میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ 2023 میں کافی لائف اور ہیلتھ انشورنس پالیسیاں لیں۔ اپنے پورے خاندان کے مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے آپ کی سالانہ آمدنی سے کم از کم 10 گنا کا ٹرم انشورنس اور 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس پالیسی لینا ضروری ہے۔

2022 میں خوردہ قرضوں(Retail Loans) میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بہت سے لوگوں نے ذاتی قرض(personal loan)، کریڈٹ کارڈز کے قرض، خریدیں، سونا دے کر قرض لئے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسے وقتاً فوقتاً ادائیگی کریں۔ ڈیجیٹل اور سائبر کرائمز زیادہ پریشان کن ہیں۔ رپورٹوں میں 2023 میں مزید اضافہ کے خطرے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔یوپی آئی ، کریڈٹ کارڈز، نیٹ بینکنگ کے لین دین کو محفوظ بنائیں۔ اپنی مالی صورتحال کو مضبوط بنانے کے لئے آپ کو ماہرین کے مطابق سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ نفٹی 50 اور سینسیکس جیسے انڈیکس فنڈز میں سرمایہ کاری طویل مدت میں فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ اپنے زندگی کے اہداف، سرمایہ کاری کے منصوبے، نقصان برداشت کرنے کی صلاحیت، سرمایہ کاری کی مدت جیسے تمام عوامل پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کریں۔ بینک بازار کے سی ای او ادھیل شیٹی کہتے ہیں کہ 2023 کے لئے واضح مالی اہداف طے کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Digital Loans جلد بازی میں ڈیجیٹل قرض کیوں نہیں لینا چاہیے؟

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ مارکیٹ میں کتنے ہی اتار چڑھاؤ ہوں، وہ سب سرمایہ کار کے لئے مثبت ہیں۔ سرمایہ کاروں کو ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے ٹیکنالوجی، ہیلتھ کیئر، سبز معیشت، صاف توانائی اور مستقبل کی نقل و حرکت پر غور کرنا چاہیے۔ ایکسس اے ایم سی کے چیف بزنس آفیسر، راگھوا آئینگر کے مطابق، کوئی بھی میوچل فنڈز کا انتخاب کر سکتا ہے اور جو لوگ محفوظ طریقے سے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے ڈیبٹ فنڈز بھی ایک اچھا آپشن ہے۔ پی جی آئی ایم انڈیا میوچل کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر سری نواس راؤوری نے کہاکہ ہمیں بہترین مستقبل کے لئے پیسہ کمانا ہے۔ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اہداف کے حصول کے لئے اسٹریٹجک اقدامات کئے جائیں۔ انشورنس کو سرمایہ کاری کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہیے۔اس بات کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے کہ سرمایہ کاری افراط زر سے نجات پانے کے لئے ہونی چاہیے۔Ensure your financial freedom for 2023

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.