ETV Bharat / state

Adhir Choudhary Write A Letter To CPIM بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کے لئے کانگریس کا سی پی آئی ایم کو خط

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 5:11 PM IST

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان نےسی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم کو مغربی بنگال میں 28 جنوری کو ہونے والی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی دعوت دی ہے۔کانگریس نے سی پی آئی ایم اور اس کی حلیف جماعتوں کو بھی راہل گاندھی کی یاترا میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا ہے۔Adhir Ranjan Choudhary Write A Letter To CPIM

بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کے لئے کانگریس کا سی آئی ایم کو خط
بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کے لئے کانگریس کا سی آئی ایم کو خط

کولکاتا:مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے 23 جنوری کو ہونے والی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کرنے کے لئے سی پی آئی ایم اور اس کی حلیف جماعتوں کو خط لکھا ہے۔ پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس مخالفت تمام سیاسی جماعتیں اس یاترا میں شرکت کریں گی۔راہل گاندھی کی یاترا سے مغربی بنگال میں ایک نئی شروعات ہوگی۔

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی تیاری زور شور سے جاری ہے۔جنوبی 24 پرگنہ کے ساگر سے تیاریوں کے سلسلے میں جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ ریاست کے مختلف اضلاع سے گزرتے ہوئے یہ یاترا پہاڑی خطہ دارجلنگ میں ختم ہوگی ۔اس کی تیاری جاری ہے۔ مغربی بنگال میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے پردیش کانگریس کی جانب سے جلوس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔کانگریس کی جانب سے منعقدہ ریلی میں لوگوں کی بھیڑ بڑھتی جارہی ہے۔

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سلیم بھائی آئیے ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنائے۔ بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے ملک میں نفرت،مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکست ممکن ہے۔نفرت کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اس کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی شکست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Congress MP Adhir Ranjan Choudhary کولکاتا میونسپل انتظامیہ کے ٹیکس میں اضافے کے خلاف ادھیر رنجن چودھری کا احتجاج

کانگریس کے رکن پارلیمان نے مزید کہاکہ سی پی آئی ایم اور اس کی حلیف جماعتوں کو اس یاترا میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔23 جنوری کاشیانگ میں اس کا اختتام ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.