ETV Bharat / state

West Bengal Police: ممتا بنرجی نے پولیس کو اشتعال انگیز بیان بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 2:04 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال پولیس کو اشتعال انگیز بیان بازی کرنے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ بنگال کا پرامن ماحول برقرار رہ سکے -Direct Action Against those who Make Provocative Statements

پولیس
پولیس

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج شام اچانک اشتعال انگیز بیانات دینے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف سحت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ،جس کے سبب بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں اکسانے والی (اشتعال انگیز ) بیان بازی کی سیاست کی جاتی ہے. اس کے لئے کوئی جگہ بھی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں اشتعال انگیز بیان بازی کو عام لوگ کسی بھی قیمت پر ناپسند کرتے ہیں اور نہ قبول کرتے ہیں. جہاں نہیں چلتا ہے وہاں چلانے کی اجازت بھی نہیں ہوگئی۔Direct Action Against those who Make Provocative Statements


انہوں نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں اشتعال انگیز بیان بازی کو عام لوگ کسی بھی قیمت پر ناپسند کرتے ہیں اور نہ قبول کرتے ہیں. جہاں نہیں چلتا ہے وہاں چلانے کی اجازت بھی نہیں ہوگئی،ان کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیزی کرنے والے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائیگا۔ مغربی بنگال پولیس کو اس ضمن یں ثبوت کی بنیاد پر سخت کارروائی کرنے کی پوری آزادی ہوگی.


وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی آئی ایم اور بی جے پی کے خلاف تشدد بھڑکانے کے متعدد الزامات ہیں. انہیں سیاست کرنے کی اجازت ہے مگر فرقہ وارانہ فسادات کی نہیں ہے. دونوں پارٹیاں مل کر بنگال کے پر امن ماحول بگاڑنے کی سازش میں مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں لاء اینڈ آرڈر کو مزید بہتر بنانے کے لئے کئی ہدایات جاری کئے. اس کے علاوہ متعدد اضلاع میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت دی.
مزید پڑھیں:گورنر جگدیپ دھنکر کا مغربی بنگال پولیس سے جواب طلب


وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مطابق پولیس انتظامیہ کو لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مثالی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.