ETV Bharat / state

Local Body Election Result: چار اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں ٹی ایم سی کی زبردست جیت

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 7:37 PM IST

چار اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں ٹی ایم سی کی زبردست جیت
چار اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں ٹی ایم سی کی زبردست جیت

مغربی بنگال کے چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات Municipal Corporation Elections in Four Districts of West Bengal میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کا صفایا کر دیا اور زبردست جیت حاصل کی۔

مغربی بنگال میں 27 فروری کو ہونے والے ریاست کے 108 میونسپلٹیوں کے انتخابات سے قبل چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن کے لئے ہوئے شہری بلدیات کے الیکشن میں تاریخی جیت حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے لئے حوصلہ افزائی Historic Victory Encourages Trinamool Congress ہے۔

چار اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں ٹی ایم سی کی زبردست جیت
چار اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں ٹی ایم سی کی زبردست جیت

شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر، ہگلی کے چندن نگر، بردوان کے آسنسول اور سلی گوڑی میں ترنمول کانگریس کو نمایاں کامیابی ملی Trinamool Congress had a Remarkable victory ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے کل 41 وارڈس میں سے ترنمول کانگریس کو 39 وارڈوں میں کامیابی ملی۔

کانگریس اور آزاد امیدوار کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔ لفٹ فرنٹ کا کھاتا بھی کھل نہیں سکا ہے۔ ہگلی ضلع کے چندن نگر میونسپل کارپوریشن کے 32 وارڈس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو 31 جب کہ لفٹ فرنٹ کو ایک پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

چار اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں ٹی ایم سی کی زبردست جیت
چار اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں ٹی ایم سی کی زبردست جیت

بی جے پی اور کانگریس کا صفایا ہو گیا۔ بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کے 106 میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو 91 ،بی جے پی کو سات جبکہ کانگریس کو تین اور لفٹ فرنٹ کو دو اور آزاد امیدوار کو تین سیٹوں پر کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:Demand of Peaceful Elections in Bengal: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے بنگال میں پر امن انتخابات کرانے کا مطالبہ

اس کے علاوہ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے 47 وارڈوں میں سے ترنمول کانگریس کو 37، بی جے پی کو 5، لفٹ فرنٹ کو چار اور کانگریس کو ایک وارڈ میں جیت ملی ہے۔

ترننول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چار اضلاع میں ملی جیت سے واضح ہو گیا کہ بنگال کی عوام دوسری پارٹیوں کی حمایت نہیں کرتی۔ اس لئے یہ جیت ماں ماٹی مانش کی جیت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.