ETV Bharat / state

West Bengal Govt ریاست میں سرمایہ کاری پر بنگال حکومت کا قرطاق ابیض جاری کرنے کا فیصلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 8:18 PM IST

مغربی بنگال حکومت میں ریاست میں سرمایہ کاری پر قرطاق ابیض جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے قبل اپوزیشن جماعتیں ریاستی حکومت سے قرطاس ابیض جاری کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں کہ ممتا بنرجی کے ذریعہ سرمایہ کیلئے ملک و بیرو ن ممالک کے اسفار اور متعدد بزنس سمٹ کے انعقاد کے بعد ریاست میں کتنی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور کتنی سرمایہ کاری بیرون ملک سے آئی ہے۔ اس کی رپورٹ شائع کی جائے ۔

ریاست میں سرمایہ کاری پر بنگال حکومت کا قرطاق ابیض جاری کرنے کا فیصلہ
ریاست میں سرمایہ کاری پر بنگال حکومت کا قرطاق ابیض جاری کرنے کا فیصلہ

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اسپین دورہ سے متعلق بھی تفصیلات کو شامل کیا جائے گا ۔بنیادی طور پر، گزشتہ 12 سالوں میں کتنی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اس سے متعلق اس میں رپورٹ عام لوگوں کے سامنے پیش کی جا ئے گی۔ اسی طرح حکومت کے کئی محکمے اس معاملے میں شامل ہیں اس پر بھی رپورٹ میں باتیں کی جائیں گی ۔ حکومت یہ جاننا چاہتی ہے کہ کتنی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور کتنی پائپ لائن میں ہے۔

دراصل ممتا بنرجی اس کے ذریعہ یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ان کے دور میں جو سرمایہ کاری کیلئے کوششیں ہوئی ہیںاس سے ریاست میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ تاہم حکومت اس پورے معاملے میں کوئی بھی خامی چھوڑنا نہیں چاہتی ہے۔ کیونکہ اس صورت میں اپوزیشن اس کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرے گی ۔اس لیے فیلڈ رپورٹ لی جا رہی ہے۔ ممکن ہے کہ صنعت میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے بہت زیادہ روزگار کے مواقع پید نہ ہوئے ہوں۔اس لیے حکومت گراؤنڈ رپورٹ کے ساتھ وائٹ پیپر شائع کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گورگھا علاقائی ٹربیونل کے سربراہ سے فون پر بات کی

دریں اثناء عالمی تجارتی کانفرنس نومبر میں منعقد ہوگی۔ اس مرتبہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسپین کا دورہ کیا اور دنیا کے تبرا کاریگروں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اگر یہ وائٹ پیپر اس سے پہلے شائع ہوتا ہے کہ یہ ممتا بنرجی کی بڑی کامیابی ہوگی اور اپوزیشن کو خاموش کرنے کا بہترین حربہ ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.