ETV Bharat / state

بی جے پی امیدوار کوپولنگ بوتھ سے باہرنکالا

author img

By

Published : Nov 25, 2019, 1:32 PM IST

ندیا ضلع کے کریم پور اسمبلی حلقے میں جاری ضمنی اسمبلی انتخابات کے دوران مرکزی فورسزنے بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدارکوپولنگ بوتھ سے باہر نکال دیا۔

مرکزی فورسز نے بی جے پی کے امیدوار کوپولنگ بوتھ سے باہرنکال دیا

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کریم پور، کالیاگنج اورکھڑگپوراسمبلی میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ضمنی انتخابات کےلیے مرکزی فورسزکی 20 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

مرکزی فورسز نے بی جے پی کے امیدوار کوپولنگ بوتھ سے باہرنکال دیا

ندیا ضلع کے کریم پوراسمبلی میں ضمنی انتخابات کے دوران بھارتی جنتاپارٹی کے امیدوار جے پرکاش مجمدار پولنگ بوتھ میں داخل ہوکر بوتھ کا جائزہ لینے کی کوشش کی ۔

پولنگ بوتھ پر تعینات مرکزی فورسز کے جوان نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار کوقانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں انہیں بوتھ سے باہر کردیا ۔

مرکزی فورسز کے خلاف زہر اگلتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار جے پرکاش مجمدار نے کہاکہ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ یہاں کون گڑبڑ کررہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یہاں گڑبڑی کی اطلاع ملی تھی ۔میں یہاں دیکھنے کے لیے آیا تھا سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے یا نہیں۔مجھے سمجھ میں نہیں آ ریا ہے کہ یہاں کون گڑبڑی کررہا ہے۔

بی جے پی کے امیدوار کاکہنا ہے کہ انتخابات توپرُامن کرانے جارہے ہیں لیکن اس کے پیچھے بہت کچھ ہورہاہے ۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے غنڈے پولنگ بوتھ پر قبضہ کرنے کے لیے تشدد کا سہارا لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے تین اسلمبلی حلقوں کریم پور،کالیاگنج اورکھڑگپوراسمبلی میں ضمنی انتخابات جاری ہے۔ ضمنی انتخابات کےلیے مرکزی فورسزکی 20 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

ریاستی الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک تینوں اسمبلی حلقوں میں ہونےو الے ضمنی انتخابات میں دتیس فیصد ووٹ ڈالیں گے ہیں۔

Intro:Body:

MONDAY


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.