ETV Bharat / state

AC Bus Catches Fire مدنی پور میں اے سی بس میں آگ لگنے سے ایک ہلاک، 30 زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 3:04 PM IST

Updated : Nov 11, 2023, 3:22 PM IST

مدنی پور کے 16 نمبر قومی شاہراہ پر کولکاتا سے اڈیشہ کے پرا دیپ جانے والی ایک اے سی بس میں آتِزدگی سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 30 مسافر زخمی ہوگئے۔

مدنی پور میں اے سی بس میں آگ لگنے سے ایک ہلاک،30 زخمی
مدنی پور میں اے سی بس میں آگ لگنے سے ایک ہلاک،30 زخمی

مدنی پور میں اے سی بس میں آگ لگنے سے ایک ہلاک،30 زخمی

کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع مدنی پور کے 16 نمبر قومی شاہراہ پر کولکاتا سے اڈیشہ کے پرا دیپ جانے رہی ایک اے سی بس میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 30 مسافر زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد قومی شاہراہ پر چند گننٹوں کے لئے گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ پڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق اے سی بس تقریبا 50 مسافروں کو لے کر کولکاتا سے اڈیشہ کے پارا دیب جا رہی تھی اسی درمیان مغربی بنگال کے ضلع مدنی پور کے 16 نمبر قومی شاہراہ پر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔بس میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔

مسافروں نے بس کی کھڑکیاں توڑ باہر نکلنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے۔اس دوران ایک مسافر کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا جہاں دو افراد کو شدید چوٹیں آئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Fire in Howrah ہاوڑہ میں جوٹ مل کے گودام میں بھیانک آتشزدگی

فائر بریگیڈ دو انجنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔پولیس نے کہاکہ حالات کو جلد ہی قابو پالیا گیا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Last Updated : Nov 11, 2023, 3:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.