محمڈن اسپورٹنگ کا کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہی ہمارا مقصد: دانش اقبال

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 5:33 PM IST

محمڈن اسپورٹنگ کا کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہی ہمارا اہم مقصد: دانش اقبال

سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے خطابی معرکے میں ریلوے ایف سی کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

محمڈن اسپورٹنگ نہ صرف مغربی بنگال بلکہ برصغیر میں بھارت کی آزادی سے قبل برطانوی فوج کی فٹبال ٹیم کو کھیل کے میدان میں شکست دینے والا واحد کلب ہے جو آج بھی اپنی شناخت قائم کیے ہوئے ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ کا کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہی ہمارا اہم مقصد: دانش اقبال

سنہ 1881 میں بھارتی فٹبال میدان میں جلوہ گیر ہونے والا کلب محمڈن اسپورٹنگ نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد بھی اپنی شناخت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

سنہ 1981 کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کے سامنے پہلی مرتبہ 'کلکتہ فٹبال لیگ' کا خطاب جیتنے کا سنہرا موقع ہے۔ کلب انتظامیہ، کھلاڑی اور شیدائی اس کے لیے پرعزم ہیں۔

سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے خطابی معرکے میں ریلوے ایف سی کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اس مرتبہ چالیس برسوں سے خطاب سے محرومی کو ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس کے لیے ہماری تیاری اور ہمارا عزم پختہ ہے۔'

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ 125 سالہ پرانے کلب کا کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہی ہمارا اہم مقصد ہے۔ اس کے لیے نہ صرف جنرل سیکرٹری بلکہ کلب کے ایک ایک رکن نے اہم کردار ادا کیا۔'

یہ بھی پڑھیں: اقلیتی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ: شیخ ذوالفقار علی

دانش اقبال نے کہا کہ 'مقامی اور غیر ملکی فٹبالروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان سے بات چیت کی۔ وہ اپنے گھروں سے کوسوں دور ہیں، ہم ان کا ایک فیملی ممبر کی طرح دیکھ بھال کرتے ہیں تاکہ انہیں اکیلا پن محسوس نہ ہو۔'

دانش اقبال نے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ سب سے زیادہ مداحوں والا کلب ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.