ETV Bharat / state

UNESCO Team to Visit West Bengal: یونیسکو کی ٹیم کا مغربی بنگال دورہ یکم ستمبر کو متوقع

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 7:03 PM IST

یونیسکو کی ٹیم کا دورہ مغربی بنگال یکم ستمبر کو متوقع
یونیسکو کی ٹیم کا دورہ مغربی بنگال یکم ستمبر کو متوقع

درگا پوجا کو ورلڈ ہیریٹیج قرار دیے جانے کے بعد یونیسکو کی ٹیم یکم ستمبر کو پہلی مرتبہ مغربی بنگال کے دورے پر آئے گی۔ UNESCO Team to Visit West Bengal During Durga Puja

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ہونے والی صدیوں پرانی درگا پوجا نہ صرف ریاست بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہے اور اس کی ایک منفرد شناخت ہے۔ اسی درمیان درگا پوجا کو ورلڈ ہیریٹیج قرار دیے جانے کے بعد یونیسکو کی ٹیم یکم ستمبر کو پہلی مرتبہ مغربی بنگال کے دورے پر آئے گی۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں درگا پوجا کا اہتمام کیا جائے گا۔ بھارت، بھوٹان، مالدیپ اور سری لنکا میں یونیسکو کے ڈائیریکٹر اریک فالٹ کے مطابق یونیسکو کی ٹیم بہت جلد مغربی بنگال کے دورے پر آنے والی ہے۔

اریک فالٹ نے کہا کہ یونیسکو کی ٹیم کا دورہ مغربی بنگال یکم ستمبر کو متوقع ہے۔ ہمارے لیے مغربی بنگال کا دورہ تاریخی ثابت ہو سکتا ہے۔ یونیسکو اور مغربی بنگال کے درمیان گہرا اور تاریخی تعلق ہے۔ اریک فالٹ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ یونیسکو کی ٹیم کا دورہ مغربی بنگال کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کیونکہ ہم ورلڈ ہیریٹیج درگا پوجا کے جشن کا حصہ بنیں گے۔

واضح رہے کہ دسمبر2021 میں یو این ایجنسی یونیسکو نے مغربی بنگال میں ہونے والی صدیوں پرانی درگا پوجا کو ورلڈ ہیریٹیج قرار دیا تھا۔ مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں ہر سال بڑے پیمانے پر درگا پوجا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kathalbagan Imambara: کولکاتا کا قدیم ترین کٹھل بگان امام باڑہ، سنی۔شیعہ اتحاد کی علامت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.