ETV Bharat / state

Tripura Assembly Election 2023 موتھا-بی جے پی اتحاد کے معاملے پر بات نہیں ہوئی

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 3:10 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو ٹپرا موتھا کے لیڈروں سے ملاقات کیے بغیر گریٹر ٹیپر لینڈ کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک جذباتی دعویٰ ہے۔ اس کے ساتھ، سب سے مضبوط علاقائی اتحاد ٹپرا موتھا کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کاطویل مدتی اتحاد عمل میں نہیں آ سکا۔BJP Desperate Search For New Alliance

موتھا-بی جے پی اتحاد کے معاملے پر بات نہیں ہوئی
موتھا-بی جے پی اتحاد کے معاملے پر بات نہیں ہوئی

اگرتلہ:تریپورہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔حکمراں جماعت بی جے پی انتخابات سے قبل نئے اتحاد کی تلاش میں مصروف ہے۔قابل ذکر ہے کہ ٹپرا موتھا کے رہنماوں کو بدھ کو وزارت داخلہ کے ساتھ میٹنگ کے لئے مدعو کیا گیا تھا تاکہ گریٹر ٹپرا لینڈ مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ موتھا کے سپریمو پردیوت کشور دیو ورمن 16 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ٹپرا کے ساتھ اتحاد کرنے والی پارٹیوں سے اپنی مانگ کے لئے تحریری وعدے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، کسی بھی فریق نے تریپورہ کے موجودہ علاقے سے الگ، گریٹر ٹپرالینڈ کے مطالبے کی حمایت کرنے پر اتفاق نہیں کیا۔ بدھ کو وزارت داخلہ نے گریٹر ٹپرالینڈ پر بات چیت کے لئے پانچ رکنی وفد کو دہلی مدعو کیا تھا۔ موتھا کے صدر بیجوئے ہرنگکھل نے کہا کہ انہیں ایک مسودہ پیش کیا گیا تھا جس میں قبائلی آبادی کے فروغ کے لیے کچھ اقدامات کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور باضابطہ طور پر بات چیت کو آگے بڑھانے سے پہلے ان سے رائے طلب کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Umar Abdullah On JK Election ہم انتخابات کے لیے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے، عمرعبداللہ

انہوں نے کہاکہ ہم نے مسودے کے مواد کی جانچ کی ہے جس میں ہمارے مطالبے کے بارے میں کچھ نہیں ملا۔ اس میں مقامی لوگوں کی سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی ترقی کے وعدے کئے گئے تھے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ 2018 کے انتخابات کے لئے بی جے پی کے انڈیجینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) کے ساتھ عہدبستگی کے ایک حصے کے طور پر، سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور لسانی ترقی کے طریقہ کار پر کمیٹی پہلے تشکیل دی گئی تھی، یہ اسی کا حصہ ہے، لہذا، ہم متفق نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.