ETV Bharat / state

بیل گاڑی پر بی جے پی کے خلاف جلوس

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 9:53 PM IST

پٹرول، ڈیزل اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافہ کے خلاف شمالی دیناج پور کے کرن دیگھی میں ترنمول کانگریس کے امیدوار نے بیل گاڑی کے ذریعہ جلوس نکالا۔

بیل گاڑی پر بی جے پی کے خلاف جلوس
بیل گاڑی پر بی جے پی کے خلاف جلوس

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں دوسرے مرحلے کے لئے زورو شور سے جاری ہے۔

خلیج بنگال سے لے کر دارجلنگ تک اور مرشدآباد سے لے کر گھڑگپور تک اسمبلی انتخابات کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

پٹرول، ڈیزل اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف مسلم اکثریتی ضلع شمالی دیناج پور کے کرن دیگھی میں ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے آج بیل گاڑی کے ذریعہ جلوس نکالا۔

ہولی کی شام بھی ترنمول کانگریس کے امیدوار نے انتخابی تشہیر کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور بیل گاڑی پر سوار ہو کر انتخابی مہم میں نکل پڑے۔

کرن دیگھی سے ترنمول کانگریس کے امیدوار نے کہا کہ 'بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب مہنگائی ساتویں آسمان تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، اس سے عام لوگ پریشان ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بیل گاڑی پر سوار ہو کر انتخابی مہم پر نکلنے کا مقصد پٹرول اور ڈیزل کے اخراجات پر قابو کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ترنمول کانگریس سنئیر رہنما اور رخصت پذیر وزیر جاوید احمد خان نے بھی بی جے پی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بیل گاڑی پر جلوس نکال چکے ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.