ETV Bharat / state

'ذاتی طور پر حملہ کرنا کسی بھی قیمت پر قبول نہیں'

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 6:48 PM IST

ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش کا کہنا ہے کہ 'سیاست میں الزام تراشی عام بات ہے لیکن ذاتی طور پر حملہ کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔'

'ذاتی طور پر حملہ کرنا کسی بھی قیمت پر قبول نہیں'
'ذاتی طور پر حملہ کرنا کسی بھی قیمت پر قبول نہیں'

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ سیاست میں ذاتی طور پر حملہ کرنا کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'سیاسی حریف ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ برسوں سے چلتا آ رہا ہے اور مستقبل میں بھی بھی جاری رہے گا۔ لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے کو ذاتی طور پر ہدف بنانا اچھی بات نہیں ہے۔'

ترنمول کا نگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'کس سیاسی رہنما کا خاندان نہیں ہے؟ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کے ریاستی انتخابی انچارج کیلاس وجے ورگھیہ ممتا بنرجی اور ان کے خاندان پر سوال کرتے ہیں انہیں یہ حق کس نے دیا ہے۔ وہ کیا بنگال کے رہنے والے ہیں، جو ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی پر تنقید کرتے ہیں۔'

کنال گھوش کے مطابق 'بی جے پی اس حالت میں ہے کہ اسے انتخابی تشہیر کے لئے بیرونی ریاستوں کے رہنماؤں کی مدد لینے کی ضرورت پڑ گئی ہے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کے رہنما نے وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.