ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کی وزیر داخلہ پر تنقید

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 12:43 PM IST

آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے اسرائیلی کمپنی کی مدد سے اپوزیشن رہنماؤں، صحافیوں اور وکلاء کے فون ٹیپنگ کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر شدید تنقید کی۔

abhishek banerjee criticizes hm amit shah on pegasus
ٹی ایم سی کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کا وزیر داخلہ پر تنقید

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی اسرائیلی کمپنی پیگاسس اسپائر ویئر 'Pegasus Spyware' کی مدد سے اپوزیشن رہنماؤں، صحافیوں اور وکلاء کے مبینہ فون ٹیپنگ کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اسرائیلی کمپنی pegasus spyware کی مدد سے اپوزیشن رہنماؤں، صحافیوں اور وکلاء کے مبینہ فون ٹیپنگ معاملے میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو گھیرنا شروع کردیا ہے۔

اسی درمیان آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے اسرائیلی کمپنی کی مدد سے اپوزیشن رہنماؤں، صحافیوں اور وکلاء کے فون ٹیپنگ کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جم کر تنقید کی۔

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے پاس سی بی آئی، ای ڈی، ویجلینس، الیکشن کمیشن اور اسرائیلی کمپنی پیگاسس سپائی وائر ہونے کے باوجود مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 جیت نہیں پائے۔

انہوں نے کہا کہ ان سب ایجنسیوں کی مدد کے باوجود ریاست میں حکومت بنانے کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی سو تک پہنچ نہیں پائی۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال مادھیامک بورڈ کے نتائج صد فیصد کامیاب

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کا کہنا ہے کہ امت شاہ ان سب ایجنسیوں کی مدد سے 2024 عام انتخابات میں بہتر کرنے کی کوشش کیجئیے جس کی کوئی امید نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن پارٹیوں کے اعلیٰ رہنماؤں،ناقدین اور صحافیوں کے فون ٹیپنگ کا الزام عائدکیا تھا۔

ترنمول کا نگریس کے رکن پارلیمان ڈریک او برائن نے بھی مرکزی حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اسرائیلی کمپنی کی مدد سے مبینہ فون ٹیپنگ معاملے کی جانچ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.