ETV Bharat / state

دبئی میں پھنسے ورکر کی راجیہ سبھا رکن سمیرالاسلام کی کوششوں سے واپسی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 8:03 PM IST

TMC MP Helps Bengali People ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر اور بنگال میں غیر مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے چیرمین سمیر الاسلام کی کوششوں کی وجہ سے دبئی میں پھنسے بنگال کے تین ورکرز کی واپسی ہوگئی ہے اور باقی 13ورکرز کی واپسی اگلے ہفتے 26دسمبر کو ہونے کی توقع ہے۔

دبئی میں پھنسے ورکروں کی راجیہ سبھا رکن سمیرالاسلام کی کوششوں سے واپسی
دبئی میں پھنسے ورکروں کی راجیہ سبھا رکن سمیرالاسلام کی کوششوں سے واپسی

کولکاتا: دبئی میں پھنسے ان ورکروں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے حالات کو بیان کیا تھا اور گھر واپسی میں مددکرنے کی اپیل کی تھی۔ ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سمیر الاسلام کو متحدہ عرب امارات میں پھنسے مغربی بنگال کے ورکروں سے متعلق معلوم ہوا۔ وہ پہلے بھی ریاست کے غیر مقیم مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ اسی بنیاد پر ایم پی کو مختلف حلقوں سے ان کارکنوں کو گھر واپس لانے کی درخواست بھی موصول ہوئی۔

سمیرالاسلام اس وقت پارلیمنٹ کے اجلاس میں مصروف ہیں۔ وہاں سے انہوں نے مالدہ، رانا گھاٹ اور شمالی اور جنوبی دیناج پور انتظامیہ کے ساتھ تارکین وطن مزدوروں کو واپس لانے کے لیے بات چیت کی۔ اس کے ساتھ ہی وزارت خارجہ سے بھی انہوں نے رابطہ کرکےدبئی میں پھنسے مزدوروں کو واپس لانے میں مدد کرنے کی اپیل کی۔ مزدوروں کو واپس لانے کا کام دسمبر کے شروعات سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ سمیر الاسلام نے بتایا کہ پیر کو تین کارکنوں کی ملک واپسی ممکن ہوئی۔ عمر فاروق شیخ، صفی الشیخ اور ذاکر شیخ نامی تین کارکنوں کو واپس لایا گیا ہے۔ باقی 13 مہاجر کارکنوں کو 26 دسمبر کو ملک واپس لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈیا اتحاد کی میٹنگ جاری، کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے کمیٹی تشکیل دی

رکن پارلیمنٹ سمیرالاسلام نے کہا کہ میرا کام ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ صرف تین لوگ ہی واپس لوٹ سکے۔ مزید 13 لوگوں کو وطن واپس لانا باقی ہے۔ اس لیے جب تک وہ گھر واپس نہیں آئیں گے، ہمارا کام نہیں ہوگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.