ETV Bharat / state

TMC Foundation Day at Garulia Town: یوم تاسیس کے موقع ٹی ایم سی کی جانب سے کمبل تقسیم

author img

By

Published : Jan 2, 2022, 11:54 AM IST

Updated : Jan 2, 2022, 7:07 PM IST

ترننول کانگریس کے یوم تاسیس TMC Foundation Day کے موقع پر شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں سیاسی رہنما اور سماجی کارکن مقصود حسن کی نگرانی میں TMC Distributes Blankets On Foundation Day at Garulia Town غریبوں اور ضرورت مندوں کے درمیان کمبل کی تقسیم کی گئی۔

یوم تاسیس کے موقع ٹی ایم سی کی جانب سے کمبل تقسیم
یوم تاسیس کے موقع ٹی ایم سی کی جانب سے کمبل تقسیم

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ سیاسی رہنما ہر مواقع پر عام لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

یوم تاسیس کے موقع ٹی ایم سی کی جانب سے کمبل تقسیم

شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر سیاسی رہنما اور سماجی کارکن مقصود حسن کی نگرانی میںTMC Distributes Blankets On Foundation Day at Garulia Town غریبوں اور ضرورتمندوں کے درمیان کمبل کی تقسیم کی گئی۔

سیاسی رہنما اور سماجی کارکن مقصود حسن نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ لوگوں کی خدمت کرنا کا یہ بہترین موقع ہے. لوگوں کے قریب پہنچنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج تقریباً ڈیڑھ سو غریب اور ضرورتمندوں کے درمیان کمبل تقسیم کی گئی جس میں بالخصوص خواتین کی تعداد زیادہ تھی۔ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

سماجی کارکن اور سابق کاؤنسلر مقصود حسن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی طرح میونسپلٹیز کے انتخابات میں بھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو نمایاں کامیابی ملے گی۔

Last Updated : Jan 2, 2022, 7:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.