ETV Bharat / state

ضمنی انتخابات کے لیے تین اسمبلی حلقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 8:58 PM IST

مغربی بنگال میں رواں ماہ 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ریاست کے تین اسمبلی حلقوں میں مرکزی فورسز کی 15 کمپنیوں کو تعیناتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضمنی انتخابات کے لیے تین اسمبلی حلقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
ضمنی انتخابات کے لیے تین اسمبلی حلقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

مغربی بنگال میں رواں ماہ کے آخر میں 30 ستمبر کو تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔

ضمنی انتخابات کے لیے تین اسمبلی حلقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
ضمنی انتخابات کے لیے تین اسمبلی حلقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

ذرائع کے مطابق 15 انتخابی حلقے میں متعدد مرکزی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سی آر پی ایف کی سات کمپنیاں، بی ایس ایف کی چار کمپنیاں، ایس ایس بی کی دو کمپنیاں جب کہ آئی ایس ایف اور آئی ٹی بی کی ایک ایک کمپنیاں تعینات ہوں گی۔ مرکزی فورسز کے ساتھ ساتھ کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس کے اہلکاروں کی بھی تعیناتی ہوگی۔


اس سے قبل گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 میں بھوانی پور اسمبلی حلقے میں مرکزی فورسز کی 18 کمپنیاں، جنگی پور میں 17 کمپنیاں اور شمشیرگنج میں 19 کمپنیاں تعینات کی گئی تھی۔


مزید پڑھیں:ضمنی انتخابات میں ممتابنرجی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: احتشام الحق

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھوانی پور سے امیدوار ہیں جب کہ جنگی پور سے سابق وزیر ذاکر حسین اور شمشیرگنج سے امرالاسلام ضمنی انتخابات میں اپنی اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پردیش کانگریس کے صدر نے شمشیرگنج اور جنگی پور اسمبلی حلقوں میں لفٹ فرنٹ کے امیدوار کی حمایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں اسمبلی سیٹوں پر کانگریس اپنا امیدوار نہیں اتارے گی۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.