Mamta on Tripura violence: تری پورہ میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 8:57 PM IST

تری پورہ میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے:ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ترنمو ل کانگریس کی یوتھ لیڈر سیانی گھوش کی گرفتاری پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تری پورہ میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

کلکتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تری پورہ میں ترنمو ل کانگریس کے ورکروں پر حملہ اور ترنمو ل کانگریس کی یوتھ لیڈر سیانی گھوش کی گرفتاری پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تری پورہ میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔خیال رہے کہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی پہلے ہی تری پورہ پہنچ چکے ہیں ۔

دہلی روانہ ہونے سے قبل ممتا بنرجی نے کہاکہ ہمارے ممبران پارلیمنٹ دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا مگر انہیں وقت نہیں دیا گیا ہے۔اسی وجہ سے نارتھ بلاک میں ہمارے ممبران پارلیمنٹ نے احتجاج کیا۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ ہر کوئی دیکھ رہا ہے کہ تری پورہ میں کیا ہو رہا ہے۔ تری پورہ میں جمہوریت نہیں ہے۔ انسانی حقوق کمیشن اب کہاں ہے؟ سپریم کورٹ نے تریپورہ کو لے کر ہدایات دی ہیں۔ اس کے باوجود اس ہدایت پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ ہمارے ارکان پارلیمنٹ کل سے وزیر داخلہ سے ملاقا ت کےلئے وقت مانگ رہے ہیں۔ لیکن وقت نہیں دیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے پھر مزید کہا کہ میں نے انہیں (امیت شاہ) کو ان کے گھر کے سامنے ٹھہرنے سے منع کیا تھا

اپنے دورہ دہلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں بی ایس ایف کے معاملے پر بات کرنے جا رہی ہوں۔ میں آپ کو زبردستی کسی چیز پر قبضہ نہیں کرنے دوں گی۔ میں بی ایس ایف کا احترام کرتی ہوں۔ میں کل وزیراعظم سے ملاقات کروں گی۔ ہم بی ایس ایف اور دیگر مسائل پر بات کریں گے۔"

مزید پڑھیں:

تری پورہ کے واقعات شرمناک: اختر الواسع

اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ہوائی اڈے سے ممبران پارلیمنٹ سے ملنے جا رہی ہوں۔ میں دھرنے میں شامل نہیں ہوں گی۔ جو اتر پردیش میں ہو رہا ہے وہ تریپورہ میں بھی ہو رہا ہے۔ حملہ پولیس اسٹیشن پر ہوا۔ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں بولنے کی آزادی نہیں ہے۔

پارٹی کے نوجوان لیڈر کی گرفتاری کے بارے میں ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے سینی سے بات کی ہے۔ ان کے کئی رہنما ہمارے پاس آ چکے ہیں۔ ہم نہیں رکے۔ یہاں کتنا استعمال ہوا۔ اس بار میں تریپورہ مسئلہ پر بھی بات کروں گی۔ مرکز اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.