ETV Bharat / state

Tanti Bagh Bait-ul-Maal: تانتی باغ بیت المال ادارہ کے قیام کا مقصد غربا کی امداد کرنا ہے، سلطان الحق

author img

By

Published : May 25, 2022, 1:37 PM IST

کولکاتا کے تانتی باغ نامی علاقہ میں واقع بیت المال کے قیام کا مقصد غرباء اور ضرورتمندوں کی امداد کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔یہ ادارہ گزشتہ چھ دہائیوں سے قوم کی خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔ The Tanti Bait-ul-Mal Provides Assistance to the Needy

سلطان الحق
سلطان الحق

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے تانتی باغ نامی علاقہ میں واقع ’’تانتی باغ بیت المال ’’نام کا ایک سماجی ادارہ واقع ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ تانتی باغ بیت المال کو 1961 میں قائم کیا گیا تھا. گزشتہ چھ دہائیوں سے مختلف نشیب و فراز سے گزرتا ہوا یہ ادارہ علاقہ کے غربا اور ضرورتمندوں کی امدد کرتا آرہا ہے۔ -The Tanti Bait-ul-Mal Provides Assistance to the Needy

سلطان الحق

یہ ادارہ نہ صرف غریب اور ضرورتمندوں کی مدد کرتا ہے بلکہ اقلیتی طبقے کی خواتین کو روزگار سے جوڑنا، لڑکے اور لڑکیوں کے تعلیمی اخراجات اور مقابلہ جاتی امتحانات (ڈبلوبی سی ایس wbcsc), پولیس بینک اور دیگر پیشہ ورانہ کورسز کی تیاری کے لیے کتابیں اور فیس وغیرہ مہیا کراتا ہے۔ دینی، فلاح و بہبود ادارہ تانتی باغ بیت المال کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس ادارہ کا کسی سیاسی جماعت یا پھر کسی رہنما سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جو سیاسی رہنما ہیں وہ بیرونی طور پر ادارے سے منسلک ہیں۔

تانتی باغ بیت المال کے جنرل سیکرٹری سلطان الحق نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1961 میں ہمارے بزرگوں نے اس ادارے کی بنیاد ڈالی تھی جو اب تک قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 61 برسوں سے یہ ادارہ دینی، فلاح و بہبود کے کاموں کو بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دیتا آ رہا ہے، اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی انشاءاللہ.

انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد، گھریلو خواتین کو ملازمت سے جوڑنا، طبی کیمپ کا انعقاد، آپریشن وغیرہ کروانا اس ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لڑکے اور لڑکیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس سے وہ مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے قوم و ملت کا نام روشن کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.