ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ: تنخواہ میں اضافہ سمیت متعدد مطالبات پر صفائی ملازمین کی ہڑتال

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 5:28 PM IST

گیارولیا میونسپلٹی کے صفائی ملازمین تنخواہ میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات کو لے کر غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے گیارولیا میونسپلٹی کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ: تنخواہ میں اضافہ سمیت متعدد مطالبات پر صفائی ملازمین کی ہڑتال
تنخواہ میں اضافہ سمیت متعدد مطالبات پرصفائی ملازمین کی ہڑتال

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے صفائی ملازمین نے تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے پر میونسپل انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ صفائی ملازمین گیارولیا میونسپلٹی کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ ملازمین نے تنخواہ سمیت دیگر مطالبات پورے نہیں ہونے تک کام پر دوبارہ واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو
ہڑتال پر بیٹھے صفائی ملازمین نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے متعدد باتیں بتائیں۔ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے صفائی ملازمین نے کہا کہ انہیں آج جو تنخواہ دی جاتی ہے وہ موجودہ صورتحال کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ اتنی کم ہے کہ نہ گھر ٹھیک سے چل پاتا ہے اور نہ بچوں کی پرورش صحیح ڈھنگ سے ہوپاتی ہے۔ اس سے ہمیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صفائی ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی روزانہ ڈھائی سو روپے سے بھی کم ہے اس سے کیا ہوگا۔ میونسپل انتظامیہ سے تنخواہ سمیت دیگر مطالبات پر کئی مرتبہ بات چیت کی جاچکی ہے، لیکن صرف یقین دہانی کے سوائے کچھ بھی نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ ضابطے کے مطابق پندرہ ہزار ہونی چاہیے۔ ہم پورا کام کرتے ہیں تو پھر تنخواہ کم کیوں دی جاتی ہے۔ گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ نے پیر(سوموار) تک مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔


دوسری طرف چھٹی ہونے کی وجہ سے گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ اور اراکین دفتر میں موجود نہیں تھے۔ حکام کی غیرموجودگی کے سبب اس ضمن میں ان کا ردعمل نہیں مل سکا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.