ETV Bharat / state

Specially Abled SRK Fan شاہ رخ کے معذور نے فلم پٹھان دیکھنے کے لئے بہار سے مالدہ تک کا سفر کیا

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 2:45 PM IST

شاہ رخ کے معذور مداح کا فلم پٹھان دیکھنے کے لئے بہار سے مالدہ تک سفر
شاہ رخ کے معذور مداح کا فلم پٹھان دیکھنے کے لئے بہار سے مالدہ تک سفر

پسندیدہ اداکار مداحوں کے لئے کسی بھگوان کی طرح ہوتے ہیں۔ ایک مداح اپنے اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے کیا کچھ نہیں کرتے۔ کبھی اس کی طرح ہیئر اسٹائل، کبھی پھولوں کے ہاروں سے اس کی تصویر کی پوجا کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔ Specially Abled SRK Fan Travel From Bhagalpur To Maldah T

شاہ رخ کے معذور مداح کا فلم پٹھان دیکھنے کے لئے بہار سے مالدہ تک سفر

مالدہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی شاہ رخ کی فلم پٹھان کامیابی کے ساتھ تمام ریکارڈ مسمار کرنے کی جانب گامزن ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں سینما گھروں میں فلم پٹھان کامیابی کے ساتھ اسکریننگ جاری ہے۔ شاہ رخ کی فلم پٹھان نہ صرف مغربی بنگال بلکہ پڑوسی ریاست بہار سے بھی کنگ خان کی فلم دکھنے کے لئے آ رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک مداح کی اپنے پسندیدہ اداکار سے محبت مالدہ ضلع تک کھینچ لائی ۔نوجوان نے شاہ رخ خان کی فلم دیکھنے کے لئے بہار سے مالدہ تک کا سفر طے کیا۔ سینکڑروں کیلومیٹر تک سفر طے کرنے کے بعد مالدہ ضلع کے مانک چک پہنچا جہاں سینما گھر میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان دیکھی۔

نوجوان کا نام محمد رستم ہے۔وہ بہار کے ضلع بھاگلپور کا رہنے والا ہے۔وہ اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ فلم پٹھان دیکھنے کے لئے بہار سے مالدہ پہنچا۔محمد رستم اپنے دیگر پانچ دوستوں سے بالکل مختلف تھا۔وو ٹھیک سے چل نہیں سکتا ہے۔اس کے بعد بھائی محمد رستم کو اپنے کندھے پر بیٹھا کر یہاں تک لایا۔ محمد رستم نے کہا کہ وہ صرف شاہ رخ خان کی فلم دیکھنے کے لئے آئے ہیں۔اس کے لئے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن فلم دیکھنے کے بعد اچھا لگ رہا ہے۔دگ خوش ہو گیا۔محمدرزتم کے دوستوں نے بھی فلم پٹھان دیکھنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں:Shah Rukh Khan Pathaan پٹھان کی کامیابی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے شاہ رخ خان

انہوں نے کہا کہ بھاگلپور سے راج محل تک پہنچنے کے لئے ٹرین پکڑی۔ وہاں سے لانچ کے ذریعہ گنگا پار کرکے مانک چک پہنچا۔ تقریباً چھ گھنٹے کی محنت کے بعد رستم اور اس کے ساتھی سینما ہال تک پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.