ETV Bharat / state

Open Firing in Barrackpore: شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں سرعام فائرنگ، دو افراد شدید زخمی

author img

By

Published : May 16, 2022, 10:27 PM IST

ذرائع کے مطابق آج دن سہ پہر پونے چار بجے کے قریب موہن پور علاقے میں واقع ڈی بالی نام کی ایک بریانی دکان پر فائرنگ شروع ہو گئی۔ گولی چلانے والے شرپسند موٹر-سائیکل پر سوار تھے۔ Open Firing in Barrackpore

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں سرعام فائرنگ، دو افراد شدید زخمی
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں سرعام فائرنگ، دو افراد شدید زخمی

کولکاتا: مغربی بنگال، شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے موہن پور تھانہ علاقے میں واقع ایک بریانی دکان پر سرعام فائرنگ کے واقعے میں دو لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے کے سبب علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے موہن پور تھانہ علاقے میں واقع ایک بریانی دکان پر سرعام فائرنگ کے واقعے میں دو لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے واقعے کے سبب موہن پور اور اس کے اطراف کے رہائشی علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ مقامی باشندوں نےبھی اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ Open Firing in Barrackpore

ذرائع کے مطابق آج دن سہ پہر پونے چار بجے کے قریب موہن پور علاقے میں واقع ڈی بالی نام کی ایک بریانی دکان پر شوٹ آؤٹ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کرنے والے شرپسند موٹر-سائیکل پر سوار تھے۔ایک شخص ہیلمیٹ پہنا ہوا تھا جبکہ دیگر نےفائرنگ کی۔زخمیوں میں سے ایک کو بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ دوسرے شخص کو موہن پور نرسنگ ہوم بھرتی کیا گیا۔حالت مزید بگڑنے پر زخمی شخص کو نرسنگ ہوم سے بی این بوس ہسپتال داخل کیا گیا.پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ Shootout at biryani shop at Barrackpore in North 24 pgs two injured

یہ بھی پڑھیں: Fired Over Minor Dispute: معمولی سے بات پر فائرنگ، پولیس کو ملزم کی تلاش

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت ہردیپ(گاہک) اور نوشاد اسلام (کاریگر) کے طور ہوئی ہے۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ شرپسند گروہ فائرنگ کی واردات کو انجام دینے کے بعد باراسات کی طرف فرار ہو گیے۔موہن پور اور اس کے اطراف کے رہائشی علاقے میں فائرنگ سے دہشت کا ماحول ہے۔ مقامی باشندے بھی اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ دکان کے مالک سمیت دیگر افراد نے شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.