ETV Bharat / state

Ram Navami Rally In Howrah ہاوڑہ تشدد معاملہ میں 35 افراد گرفتار

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 4:14 PM IST

ہاوڑہ ضلع کے شیب پور کے سندھیا بازار علاقے میں گزشتہ روز رام نومی جلوس کے دوران ہنگامہ برپا کرنے کے الزام میں پولیس نے مختلف علاقوں سے 35 لوگوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کی تلاشی مہم جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔Chaos In Ram Navami Rally In Howrah

ہاوڑہ تشدد معاملہ:اب تک 35 لوگوں کی گرفتاری
ہاوڑہ تشدد معاملہ:اب تک 35 لوگوں کی گرفتاری

ہاوڑہ تشدد معاملہ:اب تک 35 لوگوں کی گرفتاری

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوںکی مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں رام نومی جلوس کو لے کر دو گروپوں میں تشدد کا واقعہ رونما ہونے کی اطلاع ہے۔رام نومی کے جلوس کے دوران ہاوڑہ ضلع کے قاضی پاڑہ علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع کے ایک دن بھی کشیدگی کا ماحول ہے۔

حالانکہ علاقے میں پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔دوسری طرف روز رام نومی جلوس کے دوران ہنگامہ برپا کرنے کے الزام میں پولیس نے مختلف علاقوں سے 35 لوگوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کی تلاشی مہم جاری ہے۔پورے علاقے میں کرفیو جیسا ماحول ہے۔ علاقے میں دکانیں بند ہیں۔گاڑیوں کی آمدورفت بھی سست ہے۔

ہاوڑہ سٹی پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں گشتی مہم چلا رہی ہے۔مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں سے کسی بھی طرح کے ہنگامے کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔بی جے پی مغربی بنگال یونٹ کے صدر سوکنتا مجمدار نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ہاوڑہ میں رام نومی جلوس کے دوران ہوئی جھڑپ پر وضاحت کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:Ram Navami Clash in Howrah پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقوں سے جلوس نہ نکالیں، ممتا بنرجی

دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی،ریاستی چیف سیکریٹری اور داخلہ سیکریٹری کو ہاوڑہ میں جلد سے جلد حالات کو قابو میں کرنے کی یقین دہانی کرانی چاہئے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع کے شیب پور کے سندھیا بازار علاقے میں گزشتہ روز رام نومی کے دوران کسی بات کو لے کر دو گروپوں میں جھڑپ ہو گئی تھی۔اس دوران مشتعل ہجوم نے متعدد گاڑیوں میں آگ لگا دی تھی ۔دکانوں میں توڑ ہھوڑ کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.