Bengal Audit and Accounts Exam: ریحان قریشی کو اعزاز سے نوازا گیا

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 11:51 AM IST

بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام: ریحان قریشی کو اعزاز سے نوازا گیا

ٹکیہ پاڑہ علاقے میں واقع سر سید احمد ہائی اسکول کی جانب سے بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام میں کامیاب ہونے والے ریحان قریشی کی محنت کو سراہتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے مسلم اکثریتی علاقہ ٹکیہ پاڑہ علاقے میں واقع سر سید احمد ہائی اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام: ریحان قریشی کو اعزاز سے نوازا گیا

ثقافتی تقریب کے دوران اسکول انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام میں کامیاب ہونے والے ریحان قریشی کو استقبالیہ دیا گیا۔

بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام: ریحان قریشی کو اعزاز سے نوازا گیا
بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکزام: ریحان قریشی کو اعزاز سے نوازا گیا

اس موقع پر ریحان قریشی کو مومنٹو سے نوازا گیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں طالبات کو جی توڑ محنت کرنے کا مشورہ دیا۔ ریحان قریشی نے کہا کہ 'کھیل کے وقت کھیل، لیکن پڑھائی کے وقت صرف پڑھائی کرنا ضروری ہے۔

اسکول کے جنرل سیکرٹری شہزادہ سلیم نے کہا کہ 'ہمارے اسکول سے پڑھنے والے بچہ نے آج بنگال کے ٹاپ امتحان میں کامیابی حاصل کی اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

عبدالغفار نادم نے کہا کہ 'ہماری خواہش ہے کہ ہمارے اسکول سے پڑھ کر نکلنے والے بچے ڈاکٹرز، انجنیئرز، جج اور آفیسرز بنیں اور اس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے۔'

دوسری طرف اسکول انتظامیہ کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کامیاب ہونے والے بچوں کے درمیان انعامات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.