ETV Bharat / state

کولکاتا: آسام بھون کے سامنے مدارس کو بند کرنے کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 5:30 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع آسام بھون کے سامنے آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ آسام حکومت کی جانب سے ریاست کے تمام سرکاری مدارس کو بند کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک یاداشت بھی دیا گیا۔

protest against closing of madarsas in front of assam bhavan in kolkata west bengal
کولکاتا میں آسام بھون کے سامنے مدارس کو بند کرنے کے خلاف احتجاج

بھارت کے شمال مشرقی ریاست آسام کی بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے آسام کے تمام سرکاری مدارس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے خلاف آج کولکاتا کے آسام بھون کے سامنے آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کی جانب سے آسام حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

کولکاتا میں آسام بھون کے سامنے مدارس کو بند کرنے کے خلاف احتجاج

کولکاتا کے پارک اسٹریٹ میں موجود آسام بھون کے سامنے آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے حامی بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔

احتجاج کے مد نظر پولیس نے آسام بھون کے سامنے سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔ آج دوپہر کافی دیر تک آسام کی بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے خلاف نعرے بازی ہوئی۔

protest against closing of madarsas in front of assam bhavan in kolkata west bengal
کولکاتا میں آسام بھون کے سامنے مدارس کو بند کرنے کے خلاف احتجاج

آسام حکومت سے مدارس کو بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے پانچ افراد پر مشتمل ایک وفد نے آسام بھون کے اہلکار سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں ایک یاداشت بھی ان کو دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سی اے اے سے متعلق جے پی نڈا کے بیان پر راشد علوی کا رد عمل

آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری قمرالزماں نے آسام بھون کے سامنے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ہزاروں مدارس ہیں۔ ملک کی آزادی سے قبل مدارس ہی اہم ذریعہ تعلیم تھا۔ ہندو مسلم سب ان مدارس میں تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔

protest against closing of madarsas in front of assam bhavan in kolkata west bengal
کولکاتا میں آسام بھون کے سامنے مدارس کو بند کرنے کے خلاف احتجاج

مغربی بنگال میں آج بھی مدارس ہیں جہاں ہندو مسلم دونوں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انگریزی حکومت کے دوران بھی سرکاری مدارس تھے۔ ٹیچروں کو حکومت کی طرف سے تنخواہیں ملتی تھیں۔ لیکن آسام کی بی جے پی قیادت والی حکومت نے پہلے مدرسہ بورڈ کو بند کیا اور اب تمام سرکاری مدارس کو بند کرکے ہمیں اپنی تہذیب سے دور کرنا چاہتی ہے۔ لیکن ہم یہ برداشت نہیں کریں گے۔ ہمیں ملک کے دستور نے اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے کا حق دیا ہے۔ اگر آسام حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو ہم اس کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔ آسام بھون کے سامنے مسلسل احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.