ETV Bharat / state

President Draupadi Murmu منشیات کا استعمال معاشرے کے لیے تشویشناک، مرمو

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 6:23 PM IST

منشیات کا استعمال معاشرے کے لیے تشویشناک : مرمو
منشیات کا استعمال معاشرے کے لیے تشویشناک : مرمو

راج بھون میں برہما کماریوں کے ذریعہ منعقدہ 'میرا بنگال، نشہ سے پاک بنگال' مہم کا افتتاح کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ نشے کی لت کی وجہ سے نوجوان اپنی زندگی میں صحیح سمت کا انتخاب نہیں کر پا رہے ہیں۔

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع گورنر ہاوس( راج بھون) میں برہما کماریوں کے ذریعہ منعقدہ 'میرا بنگال، نشہ سے پاک بنگال' مہم کا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ نشے کی لت کی وجہ سے نوجوان اپنی زندگی میں صحیح سمت کا انتخاب نہیں کر پا رہے ہیں۔ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے اور اس معاملے میں تمام محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

محترمہ مرمو نے کہا کہ اس صورتحال کو روحانی بیداری، شفایابی، سماجی یکجہتی اور سیاسی عزم کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے برہما کماری جیسی تنظیموں کی تعریف کی جنہوں نے اس طرح کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں حل کرنے کے لئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی لت ذہنی تناؤ اور ساتھیوں کے دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ نشہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ نشہ سے بہت سے دوسرے عوارض بھی جنم لیتے ہیں۔ منشیات کے عادی افراد کے اہل خانہ اور دوستوں کو بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے تمام نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کسی دوست کے خاندان کو نشے کی لت کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نے منشیات کے عادی افراد پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو برباد نہ کریں۔

محترمہ مرمو نے کہا کہ اگر وہ کسی قسم کے تناؤ میں ہیں تو انہیں اپنے دوستوں، خاندان یا کسی سماجی تنظیم سے بات کرنی چاہیے۔ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس کا سامنا وہ اپنی قوت ارادی سے نہ کر سکیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سماج دشمن عناصر منشیات کے استعمال اور نشے کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ منشیات خریدنے کے لیے استعمال ہونے والی رقم مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata To Visit Dubai, Spain وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ستمبر میں دبئی اور اسپین کا دورہ کریں گی

محترمہ مرمو نے یقین ظاہر کیا کہ اپنی بھلائی، سماج اور ملک کے مفاد میں منشیات کے عادی افراد اس بری عادت سے باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سب سے اہم اثاثہ ہیں۔ جو وقت اور توانائی انہیں اپنے مستقبل کی مضبوط بنیاد بنانے میں صرف کرنی چاہیے وہ نشے کی وجہ سے ضائع ہو رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کو پتہ کرنا چاہیے کہ کیا طلبا علم غلط سمت میں تو نہیں جا رہے ہیں۔ ایسی کوئی بات سامنے آئے تو فوری ایکشن لیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.