ETV Bharat / state

Mamata To Visit Dubai, Spain وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ستمبر میں دبئی اور اسپین کا دورہ کریں گی

author img

By

Published : Aug 16, 2023, 10:20 AM IST

2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریاست میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے بیرون ممالک کا دورہ کریں گی۔ اس دورے کا مقصد بیرونی ممالک کے صعنت کاروں کی مغربی بنگال کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔ CM Mamata Banerjee Will Go on Foreign Trip to Attract Investment

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ستمبر میں دبئی اور اسپین کا دورہ کریں گی
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ستمبر میں دبئی اور اسپین کا دورہ کریں گی

کولکاتا: مغربی ببگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ستمبر کے اوسط میں دبئی اور اسپین کے دورے کا پروگرام بنا رہی ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے مرکزی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ مرکز سے اجازت ملنے کے بعد ممتا بنرجی کے دورہ کا شیڈول حتمی طور پر مرتب کیا جائے گا۔ ریاست میں صنعت کاری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری لانے کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دوبارہ غیر ملکی دورے پر جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ممتا بنرجی ستمبر کے وسط میں دبئی اور اسپین جانا چاہتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوانا کی طرف سے مرکز کو پہلے ہی خط بھیجا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ وہاں کے غیر مقیم بھارتی صنعتکاروں اور تاجر برادری سے بات چیت کرنا چاہتی ہیں۔ اس دوران وزیر اعلیٰ دو سے تین دن دبئی میں قیام کر سکتی ہیں۔ وہاں کی تاجر برادری سے بات چیت کرنے کے علاوہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان کے سامنے ریاست کی معدنی صنعت کی صلاحیت کو بھی اجاگر کر سکتی ہیں۔ دبئی کے علاوہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا اسپین کا بھی پانچ سے چھ روزہ دورہ کریں گی۔ اسپین میں غیر مقیم بھارتی صنعت کاروں سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعلیٰ وہاں کے کاروباری حلقوں سے بھی بات چیت کریں گی۔ بنیادی طور پر وزیر اعلیٰ اسپین میں صنعت کاروں کے سامنے ریاست میں صنعتی امکانات سے متعلق جانکاری فراہم کریں گی۔ ذرائع کے مطابق، مرکز سے منظوری ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی روم گئی تھیں لیکن مرکز سے منظوری نہ ملنے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کے کئی غیر ملکی دورے اس سے قبل منسوخ ہو چکے ہیں۔ تاہم، انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس سال کا سفری پروگرام پوری ریاست کے کام کاج پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee ممتا بنرجی نے کنیا شری کے موقع پر جے انڈیا کا نعرہ دیا

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ورلڈ بنگال ٹریڈ انڈسٹری کانفرنس سے قبل کچھ ریاستوں کا دورہ بھی کر سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مہاراشٹرا، چنئی، پنجاب سمیت کئی ریاستوں کا دورہ کریں گی اور وہاں کی تاجر برادری سے بات چیت کریں گی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حال ہی میں کئی انتظامی میٹنگوں میں صنعت پر بار بار زور دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے اہم مقاصد میں سے ریاست میں سرمایہ کاری لانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.