ETV Bharat / state

President Draupadi Murmu مرمو نے جی آر ایس ای کا تیسرا جنگی جہاز لانچ کیا

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 7:39 PM IST

مرمو نے جی آر ایس ای کا تیسرا جنگی جہاز لانچ کیا
مرمو نے جی آر ایس ای کا تیسرا جنگی جہاز لانچ کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو مغربی بنگال کے کھدیر پور میں دریائے ہوگلی کے کنارے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای) کے تیسرے مقامی جنگی جہاز 'آئی این ایس وندھیاگیری' کولانچ کیا۔

کولکاتا: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ہندوستانی بحریہ کے لیے جدید اسٹیل جنگی جہاز کا افتتاح کرنے صبح شہر پہنچیں۔ 'آئی این ایس وندھیاگیری' جنگی جہاز کا نام کرناٹک میں واقع پہاڑی سلسلے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ وندھیا گری پروجیکٹ 17 اے جنگی جہاز کا چھٹا جہاز ہے۔ اس موقع پر جنگی جہاز کو جدید ترین آلات سے لیس کیا جائے گا اور اسے سروس میں شامل کرنے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیے جانے سے پہلے وسیع آزمائشوں سے گزرنا پڑے گا۔

  • The security in the Indian Ocean Region, and the larger Indo-Pacific has many aspects.
    the Indian Navy has the mandate to protect, preserve, and promote India’s maritime interests. The Navy has to always remain proactive in tackling security threats pic.twitter.com/JrQD5zHeac

    — President of India (@rashtrapatibhvn) August 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پی 17 اے جنگی جہاز کی نقل مکانی تقریباً 6670 ٹن اور رفتار 28 سمندری میل ہے۔ جی آر ایس ای کے اہلکار نے کہا کہ یہ جنگی جہاز بہتر اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ہتھیاروں اور سینسرز و پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ شیوالک کلاس پروجیکٹ 17 جنگی جہازکے فالو اپ ہیں اور یہ ہوا، سطح اور زیر زمین تینوں جہتوں میں خطرات کو بے اثر کرنے کے قابل ہے۔

وندھیا گری ہندوستانی بحریہ کے لیے دفاع پی ایس یو جی آر ایس ای کے ذریعے بنائے جارہے تین جہازوں میں سے آخری ہے۔ منصوبے کے پہلے پانچ جہازوں کو 2019 اور 2022 کے درمیان لانچ کیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:President Draupadi Murmu منشیات کا استعمال معاشرے کے لیے تشویشناک، مرمو

صدرجمہوریہ نے یہاں راج بھون میں برہما کماریوں کے ذریعہ منعقدہ 'نشہ مکت بھارت ابھیان' کے ایک حصے کے طور پر 'میرا بنگال، نشہ مکت بنگال' مہم کا بھی آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روحانی بیداری، علاج، سماجی یکجہتی اور سیاسی عزم کے ذریعے اس صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.