ETV Bharat / state

Drug Trafficking Busted: بردوان ضلع میں منشیات کے دھندے کا پردہ فاش، بحریہ کے سابق آفیسر گرفتار

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 5:10 PM IST

مشرقی بردوان ضلع کے کٹوا تھانہ کے تحت راجھع بلاک میں ریاستی پولیس کی ایس ٹی ایف (اسپیشل ٹاسک فورس) نے بین الریاستی منشیات کے دھندے کا پردہ فاش کرتے بحریہ کے سابق آفیسر سمیت چار لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ Former Navy Officer Arrested

بردوان ضلع میں منشیات کے دھندے کا پردہ فاش، بحریہ کے سابق آفیسر گرفتار
بردوان ضلع میں منشیات کے دھندے کا پردہ فاش، بحریہ کے سابق آفیسر گرفتار

بردوان: مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے کٹوا تھانہ کے تحت راجھع بلاک میں ریاستی پولیس کی ایس ٹی ایف (اسپیشل ٹاسک فورس) نے بین الریاستی منشیات کے دھندے کا پردہ فاش کیا. ذرائع کے مطابق ریاستی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے کٹوا تھانہ کے تحت راجھع بلاک میں واقع ایک عالیشان مکان میں چھاپہ ماری مہم چلائی۔ Former Navy Officer Arrested

ایس ٹی ایف نے منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کے الزام میں بحریہ کے سابق آفیسر سمیت چار لوگوں کو گرفتار کر لیا. Ex Navy Service Man Arrest. چھاپہ ماری کے دوران کثیر مقدار میں منشیات برآمد کی گئی. ایس ٹی ایف نے کہا کہ بحریہ کے سابق آفیسر کے مکان میں منشیات کا دھندہ چل رہا تھا. اس معاملے میں گرفتار افراد کی شناخت غلام شہید (سابق بحریہ کے آفیسر )، انور شیخ، منیرالیشخ اور میٹھن شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ Drug Trafficking Busted

یہ بھی پڑھیں:

انور شیخ، منیرالیشخ اور میٹھن شیخ ندیا ضلع کے رہنے والے ہیں جب کہ میٹھن شیخ ریاست منی پور سے تعلق رکھتا ہے. غلام شہید (سابق بحریہ کے آفیسر ) کے مکان میں ہی منشیات کا دھندہ چلتا تھا. اس کے ساتھ ساتھ اسی مکان میں منشیات بنانے کا کام ہوتا ہے. ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران 9.8 کیلو مورفین برآمد کیا گیا ہے جسے منشیات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.