یوگی حکومت کے ترقیاتی اشتہار میں کولکاتا کی تصویر

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 5:34 PM IST

یوگی حکومت کے ترقیاتی اشتہار میں کولکاتا کی تصویر

ایک انگریزی روزنامہ میں اتر پردیش حکومت کی جانب سے ریاست میں ترقیاتی کام کے حوالے سے ایک اشتہار شائع ہوا ہے۔ جس کو لےکر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ کیونکہ جس ترقیاتی کام کی تصویر اس اشتہار میں پیش کی گئی ہے وہ دراصل کولکاتا شہر کا سب سے ترقی یافتہ علاقہ ہے۔

اتر پردیش حکومت کے ریاستی ترقیاتی کام کی ایک اشتہار میں کولکاتا کی تصویر کا استعمال کرنے پر تنازعہ ہوگیا ہے۔ تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاست میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوئے ہیں جب کہ تصویر میں کولکاتا کے ای ایم بائی پاس کا ترقی یافتہ علاقہ کو دکھایا گیا ہے۔

بشکریہ دی انڈین ایکسپریس
بشکریہ دی انڈین ایکسپریس

حالانکہ کولکاتا کی علامتی پیلی ٹیکسی بھی اس تصویر میں فلائی اوور پر صاف طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ اس معاملے پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے بڑے پیمانے پر نکتہ چینی جاری ہے۔

ایک انگریزی روزنامہ میں اتر پردیش حکومت کی ریاست میں ترقیاتی کام کے حوالے سے ایک اشتہار شائع ہوا ہے۔ جس کو لےکر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔کیونکہ جس ترقیاتی کام کی تصویر اس اشتہار میں پیش کی گئی ہے وہ در اصل کولکاتا شہر کا سب سے ترقی یافتہ علاقہ ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے اس کی مذمت کی جا رہی ہے اور اس کو بنگال کی ترقی کی چوری کہا جارہا ہے۔

اشتہار میں پیش کی گئی تصویر کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ 'یہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ترقی یافتہ اتر پردیش ہے۔ جب یہ اشتہار سامنے آیا تو بنگال کی سیاست میں ہنگامہ سا برپا ہو گیا کیوں کہ اس تصویر میں جس کو اتر پردیش ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے اصل میں وہ کولکاتا کا سب سے ترقی یافتہ علاقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوگی حکومت ترقی کے برعکس نفرت کی سیاست میں مصروف: ڈاکٹر ایوب سرجن

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے تصویر ٹویٹ کرکے بی جے پی پر بنگال کی ترقی چرانے کا الزام لگایا تو وہیں ترنمول کانگریس کی رہنما مہوا موئترا نے لکھا ہے کہ 'آپ نے کولکاتا کے کئی بڑی عمارتیں اپنا بتایا ہے چوری کرنے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا ایڈٹ میں کم سے کم کولکاتا کی پیلی ٹیکسی تو ہٹا دینا چاہئے تھا۔'

ابھیشیک بنرجی نے بھی اس سلسلے میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ 'یوگی آدتیہ ناتھ کے اتر پردیش میں ترقی کے معنی ممتا بنرجی کی قیادت میں ہوئی بنگال کی ترقی کی تصویر چرانا ہے۔کیا یہی ہے ڈبل انجن ماڈل؟ سب سامنے آگیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.