ETV Bharat / state

Mohammedan Sporting Practice Started: محمڈن اسپورٹنگ نے ہوم گراؤنڈ میں تیاری شروع کی

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 2:28 PM IST

کلکتہ فٹبال لیگ کے دفاعی چیمپئن اور آئی لیگ کے رنراپ محمڈن اسپورٹنگ نے سیزن 23-2022 کے لیے بلند حوصلوں کے ساتھ ہوم گراؤنڈ میں تیاری شروع کر دی ہے۔ Mohammedan Sporting started preparations for season 2022-23

محمڈن اسپورٹنگ نے ہوم گراؤنڈ میں تیاری شروع کی
محمڈن اسپورٹنگ نے ہوم گراؤنڈ میں تیاری شروع کی

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں محمڈن اسپورٹنگ سیزن 23-2022 میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ارادے سے تیاری شروع کر دی ہے، پریکٹس شروع ہونے سے پہلے کلب انتظامیہ نے تقریب دعا کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر کلب کے تمام عہدیداران موجود تھے۔ کلب کے جنرل سیکرٹری دانش اقبال اور صدر امیرالدین بابی نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ Mohammedan Sporting Started Practice For 2022-23 Season

محمڈن اسپورٹنگ نے ہوم گراؤنڈ میں تیاری شروع کی

معاون کوچ جوزف کی نگرانی میں محمڈن اسپورٹنگ کے ہوم گراؤنڈ میں رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی کلکتہ فٹبال لیگ 2022 کی تیاریوں کا آغاز ہوا۔ کلب کے جنرل سیکرٹری دانش اقبال نے کہا کہ 'گزشتہ سیزن میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطاب جیتنے کا موقع ملا لیکن بدقسمتی سے ڈورنڈ کپ اور آئی لیگ کی ٹرافیز پر قبضہ نہیں کر سکے۔' Mohammedan Sporting Aim to win Calcutta Football League

یہ بھی پڑھیں: Mohammedan Sc Ropes in Ex Goalkeeper Rafique Ali: محمڈن اسپورٹنگ کا گول کیپر رفیق علی سردار سے معاہدہ

انہوں نے کہا کہ سیزن 23-2022 کے لیے ہماری ٹیم پوری طرح سے تیار ہے۔ مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کی کوشش کی گئی ہے اس مرتبہ ہم کلکتہ فٹبال لیگ کے خطاب کا دفاع کریں گے ساتھ ہی ساتھ ڈورنڈ کپ اور آئی لیگ بھی جیتیں گے۔' واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ پہلا فٹبال کلب ہے جس نے بھارت کی آزادی سے قبل برطانوی فوجی فٹبال ٹیم کو بھارت کی سرزمین پر شکست دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.