ETV Bharat / state

تنازعات کے درمیاں محمڈن اسپورٹنگ کلب نے نئے ٹیم کا اعلان کیا

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 10:24 PM IST

Updated : Aug 14, 2021, 10:54 PM IST

شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کلب نے سیزن 2021-22 کے لیے نئی ٹیم کا اعلان کیا۔ جبکہ دسری جانب کلب کے اندرونی معاملات کو لیکر کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ چل رہا ہے۔

mohammedan sporting announced teachers team amid the club is going through controversy
شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کلب نے سیزن 2021-22 کے لیے نئی ٹیم کا اعلان

کولکاتا کی شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کلب گذشتہ کئی ماہ سے مسلسل تنازعات کا شکار ہے۔ کلب کے سابق جنرل سیکریٹری نے کلب کے موجودہ انتظامیہ پر کئی طرح کے الزامات لگاتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ دائر کیا ہے۔ دوسری جانب کلب کی موجودہ انتطامیہ آنے والے سیزن کی تیاریاں زور و شور سے کر رہی ہے۔ سیزن 2021-22 کے لیے نئی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی محمڈن اسپورٹنگ کلب نے 1981 میں کلکتہ لیگ جیتنے والی ٹیم کو بھی ایک بار پھر استقبالیہ دیا۔

ویڈیو


اس بار محمڈن اسپورٹنگ کلب آئی لیگ میں بھی کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ محمڈن اسپورٹس کلب کی موجودہ انتطامیہ نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران آنے والے سیزن کے لیے کلب کا تھیم سانگ بھی ریلیز کیا۔ کلب کی جرسی کی بھی رونمائی کی گئی۔ جس ٹیم کا اعلان کیا گیا وہ ٹیم 2021-22 سیزن کے تمام ٹورنامنٹ میں یہی ٹیم حصہ لے گی۔ اس موقع پر کلب کے نائبد صدر محمد قمرالدین نے کہاکہ اس بار بہت ہی منظم طریقے سے ٹیم کی تشکیل دی گئی ہے۔ پہلے ہم کچھ کھیلاڑی لے لیے پھر کوچ کو لایا جاتا کسی کام پسند آتا کسی کا نہیں لیکن اس بار ہم نے پہلے کوچ کو منتخب کیا اور پھر کوچ کی ہدایت پر ٹیم کی انتخاب کیا گیا اس بار بہت اچھی ٹیم بنی ہے روس سے ٹیم کا کوچ لائے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ 1981 کی تاریخ دہرانے میں کامیاب ہوں گے۔ آنے والے سیزن میں تمام ٹورنامنٹ یہی ٹیم کھیلے گی۔'

mohammedan sporting announced teachers team amid the club is going through controversy
تنازعات کے درمیاں محمڈن اسپورٹنگ کلب نے نئے امیدوں کے ساتھ نئی ٹیم کا اعلان

کلب کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہاکہ کلب کو اس بار نئی امیدیں ہیں۔ اچھی ٹیم بنی ہے ہمیں امید ہے اس بار بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کلب میں جاری تنازعات اور عدالت میں چلنے والے معاملے پر کہا کہ کلب کے کھیل پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا کلب میں ہم کھیل پر نظر رکھے ہوئے ہیں ہم سیاست نہیں کر رہے ہیں۔ ہم فٹبال ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اگر ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو تمام تنازعات درکنار ہو جاتے ہیں۔

کلب کے اسسٹنٹ سیکریٹری شاہد رشید نے بھی امید ظاہر کی کہ اس بار محمڈن اسپورٹنگ کلب کوئی نئی تاریخ رقم کرے گی اور آنے والے تمام ٹورنامنٹ میں کامیاب ہوگی او 40 برسوں کے بعد ایک بار پھر چمپئین بنے گی۔

Last Updated : Aug 14, 2021, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.