ETV Bharat / state

Mohammadan Sporting Start Campaign ڈورنڈ میں كپ میں محمڈن اسپو رٹنگ كا فاتحانہ آغاز

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 2:10 PM IST

فیصل الرحمن كے دو گول كی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے ایف سی گوا كو 1-3 گول سے شكست دے كر ڈورنڈ كپ فٹبال ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز كیا۔فیصل الرحمن كو شاندار كھیل كا مظاہرہ كرنے پر مین آف دی میچ كا ایوارڈ دیا گیا۔Mohammadan Sporting Start Campaign

mohammadan sporting start campaign
mohammadan sporting start campaign

مغربی بنگال كے دارالحكومت كولكاتا سے متصل شمالی24 پر گنہ كے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں 131 واں ڈورنڈ كپ فٹبال ٹورنامنٹ كا رنگا رنگ افتتاح ہوا۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ڈورنڈ كپ 2022 كا افتتاح كرتے ہوئے كھیلا ہوبے دیوس(khela hobey diwas) میں عام لوگوں كو زیادہ سے زیادہ دلچسپی دیكھانے كی اپیل كی ۔

اس سے قبل سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ كپ 2022 كے افتتاحی میچ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور ایف سی گوا كی ٹیموں كے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہو ا۔ كھیل كے 34 ویں منٹ پر نعمل نے گول كركے ایف سی گوا كو ایک صفر كی سبقت دلانے میں اہم رول ادا كیا۔ میزبان ٹیم محمڈن اسپو رٹنگ كے كھلاڑیوں كی جانب سے اسكور برابر كرنے كی ہرممكن كوشش كی گئی لیكن وہ ناكام رہے ،پہلے پہاف میں میچ كا اسكورب0-1 رہا۔

یہ بھی پڑھیں:Tajikistan Footballer Nuriddin: نورالدین داورنوو نے محمڈن اسپورٹنگ کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار كھیل كامظاہرہ كرتے ہوئے حریف ٹیم كو كھل كر كھیلنے كا موقع نہیں دیا۔ كھیل كے 49 ویں منٹ پر پرتیم نے شاندار كھیل كا مظاہرہ كرتے ہوئے گول كركے محمڈن اسپورٹنگ كو ایک -ایک گول كے اسكور پر لا كھڑا كردیا ۔ اسكور برابر ہونے كے بعد دونوں ٹیموں كے درمیان جارحانہ كھیل كا سلسلہ جاری رہا ۔دونوں جانب سے پے در پے حملے كئے گئے ۔دونوں ٹیمیں برتری حاصل كرنے كے لئے ایک انچ زمین چھوڑنے كے لئے تیار نہیں تھیں۔

كھیل كے 84 ویں منٹ پر فیصل الرحمن نے عمدہ كھیل كا مظاہرہ كرتے ہوئے حریف ٹیم كے دفاعی كھلاڑی كو چكما دیا اور گیند كو جال میں ڈال كر محمڈن اسپورٹنگ كو 1-2 گول كی برتری دلا دی۔ ایف سی گوا اسكور برابری كرنے كی ناكام كوشش جاری ركھی ۔اسی درمیان كھیل كے انجوری ٹائم میں فیصل الرحمن نے ایک اور گول كركے محمڈن اسپو رٹنگ كو 1-3 گول كی نا صرف سبقت دلائی بلكہ اپنی ٹیم كو1-3 سے جیت دلانے میں اہم رول ادا كیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.