ETV Bharat / state

Footballer Samad Ali Malik فٹبالر صمد علی ملک کی سرجری کامیاب

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 1:57 PM IST

محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق کے فٹبالر صمد علی کے پاوں کی سرجری کامیاب ہوئی ہے۔وہ چند ہفتوں کے اندر اندر کھیل کے میدان میں دوبارہ واپس آ جائیں گے۔Footballer Samad Ali Malik

فٹبالرصمد علی ملک کی سرجری کامیاب
فٹبالرصمد علی ملک کی سرجری کامیاب

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتامیں واقع محمڈن اسپورٹنگ کلب نے اپنے پریس ریلیز میں کہاکہ فٹبالر صمد علی ملک کے پاوں کی سرجری کامیاب ہوئی ہے۔وہ چند ہفتوں کے اندر اندر کھیل کے میدان میں دوبارہ واپس آ جائیں گے۔Mohammedan Sporting Footballer Samad Ali Malik successful surgery

انہوں نے کہاکہ صمد علی ملک میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے ۔ان کے گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔چوٹ کی وجہ سے کئی دنوں تک میدان سے باہر رہے۔ایم آئی آر میں اس کی تصدیق کے بعد سرجری کافیصلہ کیا گیا۔

فٹبالرصمد علی ملک کی سرجری کامیاب
فٹبالرصمد علی ملک کی سرجری کامیاب

دارالحکومت کولکاتا کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں صمد علی ملک کے پاوں کی کامیاب سرجری ہوئی۔ڈاکٹروں نے سرجری کوکامیاب قرار دیا ہے۔وہ پوری طرح سے صحیح سلامت اور صحتیاب ہیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ کے مطابق فٹبالرصمد علی ملک چند ہفتوں کے اندر اندر کھیل کے میدان میں دوبارہ واپس آ جائیں گے۔امید ہے کہ وہ جلد ہی پہلے کی طرح پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Nigeria's Abiola Dauda بھارت کی سرزمین پرابوالا داودا کامیاب ہوں گے؟

واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ اس وقت ڈورنڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں ہے۔9 ستمبر کومحمڈن اسپورٹنگ کاآئی ایس ایل کی ٹیم کیرالہ بلاسٹرس سے کوارٹرفائنل مقابلہ ہوگا۔محمڈن اسپورٹنگ کوارٹرفائنل میں توقع کے مطابق کھیل کامظاہرہ کرنے کے لئے پختہ تیاریوں میں مصروف ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم رواں ڈورنڈ کپ میں اپنے گروپ اے میں غیرمفتوح رہی ہے۔چار میچوں میں تین جیت اور ایک ڈر کی بد ولت 10 پوائنٹ کے ساتھ ناک آوٹ راونڈ میں کوالیفا ئی کرنے میں کامیاب رہی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.