ETV Bharat / state

Vaccination for Students in West Bengal: اقلیتی طلبہ کو ویکسینیشن مہم سے جوڑنے کی کوششں تیز

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 3:46 PM IST

mla amarul islam says partial lockdown wouldn't effect minority education system
اقلیتی طبقے کے طلبہ کو ویکسینیشن مہم سے جڑنے کی کوششیں تیز

شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی امرالاسلام نے کہا کہ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے مستقبل کی فکر ہے، اسی وجہ سے انہیں Covid Vaccine for Students ویکسینیشن مہم سے جوڑنے کی کوشش تیز کی گئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر ریاست کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ اگلے دو تین مہینوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوں گی یا نہیں، یہ کہہ پانا مشکل ہے۔ تاہم طلبا کے مستقبل کو ملحوظ رکھتے ہوئے Covid Vaccine for Students ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔


مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی امرالاسلام نے MLA Amarul Islam Says Partial Lockdown کہا کہ اقلیتی طلبہ پر جزوی لاک ڈاؤن کے اثرات مرتب نہیں ہونے دیں گے۔ اس کے لیے انہیں ویکسینیشن مہم سے جوڑنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔'

رکن اسمبلی امرالاسلام نے کہا کہ بچوں کو گھر میں بیٹھا کر نہیں رکھا جا سکتا۔ اس سے انہیں بڑی پریشانیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اسکولز کے ساتھ ساتھ مدارس میں بھی تعلیمی سرگرمیاں پوری طرح سے متاثر ہوئی ہیں۔ اس صورتحال میں زیادہ کچھ کیا نہیں جا سکتا ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'سنہ 15 سے 18 برس کے طلبہ و طالبہ کو ویکسینیشن مہم سے جوڑنے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں لیکن یہ سب حالات پر منحصر ہے۔'

رکن اسمبلی کے مطابق ریاست کے بیشتر اضلاع میں 15 سے 18 برس کے طلبہ و طالبات کو کورونا کی ویکسینیشن دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.