ETV Bharat / bharat

India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کے تین لاکھ 47 ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 9:42 AM IST

ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 962 ہو گئی ہے۔Omicron In India

India Coronavirus Update
India Coronavirus Update

بھارت میں کورونا کیسز میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں تین لاکھ 47 ہزار 254 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 703 افراد کی موت ہوئی ہے۔ New Corona cases in india

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے دو لاکھ 51 ہزار 777 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ Total corona Recoveries in india

بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کُل تعداد 20 لاکھ 18 ہزار 825 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز میں کل کے مقابلے میں 4.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ Indian Council of Medical Research کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 19 لاکھ 35 ہزار 912 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔

اب تک بھارت میں کُل 71 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 938 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کورونا ویکسین کی 159 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.