ETV Bharat / state

LPG Price Hiked Again:وزیر فرہاد حکیم نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر مرکزی حکومت کی تنقید

author img

By

Published : May 8, 2022, 8:50 AM IST

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔Domestic LPG Cylinder Price Hiked by Rs 50

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے سبب عام لوگوں کی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت رسوئی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف سڑکوں پر اترنے کے بجائے زبانی طور پر اعتراض کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔Domestic LPG Cylinder Price Hiked by Rs 50

اسی درمیان ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عام لوگوں کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے. پہلے چھ مہینہ، ایک سال میں رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا لیکن آج حال یہ ہے کہ روزانہ قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کچن گھر اجلا اسکیم لے کر آئی ہے لیکن ان کی اسکیم کی وجہ سے عام لوگوں کا کچن اور گھر تاریکی میں ڈوب چکا ہے. عام لوگ مہنگائی سے بے حال پریشان ہیں حکومت اپنے ہی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Firhad Hakim on Modi Govt: فرہاد حکیم نے مودی حکومت کو کارپوریٹ نواز قرار دیا


کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت عام لوگوں کے بارے میں کم اور کارپوریٹ کمپنیوں کی ترقی کے بارے میں زیادہ سوچتی ہے، مرکزی حکومت کی زیادہ تر اسکیمیں کارپوریٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بنائی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.