ETV Bharat / state

Mid Day Meal Distribution in Students in Garulia Town: گارولیا ٹاؤن میں طلبا و طالبات کے درمیان مڈڈے مل کی تقسیم

author img

By

Published : May 30, 2022, 10:08 AM IST

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں واقع گارولیا گرلس ہائی سیکنڈری اسکول میں طالبہ کے درمیان مڈڈے مل کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے. اس سے طالبہ اور گارجین میں خوشی پائی جاتی ہے۔ Mid Day Meal Distribution in Students in Garulia Town

گارولیا ٹاؤن میں طلبا و طالبات کے درمیان مڈڈے مل کی تقسیم
گارولیا ٹاؤن میں طلبا و طالبات کے درمیان مڈڈے مل کی تقسیم

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں واقع گارولیا گرلس ہائی سیکنڈری اسکول میں پانچویں جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت کی طالبہ کے درمیان مڈڈے مل کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے. لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سے شروع ہونے والے مڈڈے مل کی تقسیم کے اس سلسلے سے طالبہ اور گارجین میں خوشی پائی جاتی ہے. گارولیا گرلس ہائی سیکنڈری اسکول میں ہفتے میں دو دن مڈڈے مل کی تقسیم کی جاتی ہے. طالبہ کے ساتھ ساتھ ان کے گارجین بھی مڈے ڈے مل لینے کے لیے آتی ہیں۔ Mid Day Meal Distribution in Students in Garulia Town

گارولیا ٹاؤن میں طلبا و طالبات کے درمیان مڈڈے مل کی تقسیم


گارولیا گرلس ہائی سیکنڈری اسکول کی ہیڈمسٹریس روہالی منڈل نے کہا کہ ہمارے اسکول میں حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جاتا ہے اور اس پر عمل درآمد بھی کیا جاتا ہے. ہیڈمسٹریس نے کہا کہ پانچوں جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت کی لڑکیوں کے درمیان مڈڈے مل تقسیم کرتے ہیں. لڑکیوں کی غیر حاضری میں کبھی کبھی گارجین بھی مڈڈے مل لینے کے لیے آتے ہیں۔

گارولیا ٹاؤن میں طلبا و طالبات کے درمیان مڈڈے مل کی تقسیم
گارولیا ٹاؤن میں طلبا و طالبات کے درمیان مڈڈے مل کی تقسیم


یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ڈرائی راشن میں چاول، آلو دیا جاتا ہے. اس کے لیے کئی ملازمین کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ لڑکیوں کو وقت پر مڈڈے مل مل سکے. گارولیا گرلس ہائی سیکنڈری اسکول کی ہیڈمسٹریس کے مطابق ہمارے اسکول میں تقریباً 900 لڑکیاں زیر تعلیم ہیں. ان 900 میں سے تقریباً سات سو لڑکیوں کے درمیان مڈڈے مل تقسیم کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.