ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے گوا میں انتخابی بگل بجایا

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 7:53 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کی شام سے گوا کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ ان کی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے گوا اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔

ممتا بنرجی نے گوا میں بجایا انتخابی بگل
ممتا بنرجی نے گوا میں بجایا انتخابی بگل

یاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز گوا میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ گوا میں اگلے سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ممتا ریاست کے تین روزہ سیاسی دورے پر ہیں۔

میڈیا نے یہاں آج جب ممتا سے سوال کیا کہ وہ اگلے عام انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہوں گی ، تو ان کا جواب تھا ’’ اگر میں آپ کو سب بتا دوں تو میں بعد میں کیا بولوں گی۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا وزیر اعظم کے عہدے کے لیے الیکشن آپ کیوں نہیں لڑتے؟ آپ بھی میڈیا ہو ۔ آپ الیکشن بھی لڑ سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا نے کہا کہ ہم شفاف ہیں ہم چھپ کر نہیں کھیلتے۔ ہم ایک شفاف پارٹی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی کے انتخابات میں ترنمول پارٹی کی زبردست جیت کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ 2024 کے انتخابات میں کسی بھی اپوزیشن محاذ میں ترنمول پارٹی اپنے مرکزی کردار کے لئے دعویٰ کر سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کی شام سے گوا کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ ان کی پارٹی نے اگلے سال کے اوائل میں گوا اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ جب میڈیا نے ترنمول کے سربراہ سے پوچھا کہ کیا پارٹی کا گوا اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد کہیں اگلے لوک سبھا انتخابات میں کھڑے ہونے کی تیاری تو نہیں ہے، تو اس کے جواب میں انہوں نے کہ ہم 2024 میں الیکشن لڑیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.