ETV Bharat / state

Maa Canteen in Garulia: کوڈینیٹر صفیہ خاتون کی نگرانی میں ماں کینٹین کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 10:03 PM IST

گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رامن داس اور رکن و کوڈینیٹر صفیہ خاتون کی نگرانی میں وارڈ نمبر سات کے مسلمان پاڑہ علاقے میں ماں کینٹین کا اہتمام کیا گیا۔ Maa Canteen in Garulia News

کوڈینیٹر صفیہ خاتون کی نگرانی میں ماں کینٹین کا اہتمام

کولکاتا: مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع میں ماں کینٹین کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاستی حکومت کے منصوبے کے تحت شہر کے مختلف مصروف مقامات پر ماں کینٹین کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس کے تحت عام لوگوں کو پانچ روہے میں پیٹ بھر کھانا ملتا ہے۔

ویڈیو
اسی منصوبے کے تحت گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رامن داس اور رکن و کوڈینیٹر صفیہ خاتون کی نگرانی میں وارڈ نمبر سات کے مسلمان پاڑہ علاقے میں ماں کینٹین کا اہتمام کیا گیا۔ Maa Canteen in Garulia News
گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی واحد رکن اور وارڈ نمبر سات کی کوڈینیٹر صفیہ خاتون نے کہاکہ پہلی مرتبہ ماں کینٹین کا اہتمام کیا گیا۔ لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن میں تقریباً سو سے زائد لوگوں نے ماں کینٹین منصوبے سے فائدہ اٹھایا اور دن میں پیٹ بھر کر کھانا کھایا۔ لوگوں نے ماں کینٹین منصوبے کو خوب پسند کر رہے ہیں۔
گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رامن داس نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے ماں کینٹین ہے۔ لوگوں کے درمیان ماں کینٹین منصوبہ کافی مقبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مستقبل میں بھی اس طرح کے منصوبوں کا اعلان کرنے والی ہیں۔ ان کے منصوبوں سے عام لوگوں کو راست فائدہ پہنچتا ہے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.