ETV Bharat / state

Minister Firhad Hakim للن شیخ کا قتل کیا گیا ہے، مغربی بنگال کے وزیر کا دعوی

author img

By

Published : Dec 15, 2022, 10:31 AM IST

للن شیخ کا قتل کیا گیا ہے,مغربی بنگال کے وزیر کا دعوی
للن شیخ کا قتل کیا گیا ہے,مغربی بنگال کے وزیر کا دعوی

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی کی ہدایت پر للن شیخ کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی لاش کو گمچھے کے ذریعہ بیت الخلا میں لٹکا دی گئی۔ بی جے پی نے ریاستی وزیر کے اس بیان مذمت کی ہے۔Minister Firhad Hakim

کولکاتا: سی بی آئی کی حراست میں باگٹوئی قتل عام کے کلیدی ملزم لالن شیخ کی موت نے ریاستی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس سلسلے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے سب سے زیادہ بیان بازی کی جا رہی ہے، وہیں بی جے پی کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آئے ہیں۔West Bengal Minister Firhad Hakim Says Lalan Sheikh Killed In Custady

اسی درمیان ریاستی وزیر اور ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم نے دھماکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ للن شیخ کی موت کے لیے سی بی آئی ذمہ دار ہے۔ سی بی آئی کے کہنے پر پر للن کا قتل کیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ چارج شیٹ میں ہے۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ للن شیخ کا قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کمیشن کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ ایک زیر سماعت قیدی کو اس طرح نہیں مارنا چاہیے۔ مقتول کی بیوی نے سب کچھ بتا دیا ہے۔ میں جو باتیں کہہ رہا ہوں وہ سب چارج شیٹ میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بگٹوئی قتل عام کی وجہ سے ریاستی سیاست میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ یہ واقعہ 21 مارچ کی رات کو پیش آیا تھا۔مبینہ طور پر اس دن ترنمول لیڈر اور بارسال گاؤں پنچایت کے نائب پردھان بھدو شیخ کو قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید:CM Mamata Banerjee سی بی آئی کی تحویل میں للن شیخ کی موت ہر وزیراعلیٰ کا سوال

مبینہ طور پر اس قتل کا بدلہ لینے کے لیے اس گاؤں میں جوابی حملہ کیا گیا۔ رات کے اندھیرے میں بدمعاشوں نے گاؤں کے کئی گھروں کو آگ لگا دی۔ گاؤں کے 10 سے 12 گھر جل گئے تھے۔ آگ لگنے سے 8 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں سے سات ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ اس کے علاوہ مزید دو افراد کو شدید زخمی حالت میں جائے وقوع سے بچا لیا گیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں رامپورہاٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن بعد میں وہ بھی جانبر نہ ہو سکے۔ مارے گئے تمام لوگ مسلمان تھے۔ بھدو شیخ کے ساتھی للن شیخ (لالہ) کو سی بی آئی نے 4 دسمبر کو باگٹوئی قتل عام کیس میں کلیدی ملزم کے طور پر گرفتار کیا تھا۔West Bengal Minister Firhad Hakim Says Lalan Sheikh Killed In Custady

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.