ETV Bharat / state

Kurmi Tribes کرمی سماج کے رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج، رہائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 3:40 PM IST

کرمی سماج کا گرفتار رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ
کرمی سماج کا گرفتار رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ

کرمی سماج کے لوگوں نے کہاکہ کرمی سماج امن پسند آدیباسی طبقہ ہے۔ ہم کسی بھی تشدد کے واقعے میں ملوث نہیں ہیں لیکن ہمارے رہنماوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جب تک ان کی رہائی نہیں ہوگی اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

کولکاتا:مغربی بنگال کے مختلف اضلاع بانکوڑہ ، مشرقی مدنی پور،مغربی مدنی پور اور بیربھوم میں سرگرم کرمی آدیباسی سماج کے لوگوں نے کہاکہ ان کے رہنماوں کو جلد سے جلد رہا کیا جائے ۔انہوں نے کچھ نہیں کیا ہے جس کی بنیاد پر انہیں جیل میں رکھا جائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے رہنماوں کو جلد سے جلد رہا کیا جائے۔ کرمی سماج کے ایک رہنما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے شالبونی میں کہا تھا کہ کرمی لوگ حملہ نہیں کر سکتے۔ وہ لوگ امن پسند ہیں ۔بی جے پی کی سازش میں وزیر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔اس معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہم امن پسند لوگ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ہمارے رہنماوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کس کے کہنے پر ہمارے لیڈر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے لئے کون ذمہ دار ہے۔حکمراں جماعت کے بیشتر رہنماوں کا یہی کہنا ہے کہ کرمی سماج کے لوگ اس معاملے میں ملوث نہیں ہیں تو پھر کارروائی کس بنیاد پر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata On Wrestler کولکاتا میں پہلوانوں کی حمایت میں کھلاڑیوں کی احتجاجی ریلی

ان کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری تحریک کے رہنماؤں کو رہا نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ کُرمیوں نے اعلان کیا ہے کہ کُرمی لیڈر راجیش مہتو کی کوچ بہار منتقلی کے خلاف نہ صرف جنگل محل میں بلکہ جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے کُرمی گاؤں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔ ہم بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاری کر رہے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.