Kolkata Police Summons Nupur Sharma: کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانہ نے نوپور شرما کو سمن جاری کیا

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 9:56 PM IST

Kolkata Police summons Nupur Sharma

اہانت رسول کے معاملے میں بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو کولکاتا کی نارکل ڈانگہ تھانہ نے سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ 20 جون یا اس سے قبل پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ Kolkata Police summons suspended BJP spokesperson Nupur Sharma on 20 June

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانہ پولیس نے نوپور شرما کو 41A crpc کے تحت نوٹس بھیجا ہے۔ نوپور شرما کے خلاف دفعہ 153A,295A,298 اور 34 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ نارکل ڈانگہ تھانہ نے نوپور شرما کو پغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرے کے معاملے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نوپور شرما کو 41 Crpc کے تحت آئندہ 20 جون یا اس قبل کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانے میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانہ میں پغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازیبا تبصرے کے خلاف بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔ نارکل ڈانگہ تھانہ شمالی کولکاتا میں موجود ہے۔ نوپور شرما پر آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق نوپور شرما کے خلاف 153A,295A,298 اور دفعہ 34 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ آئندہ 20 یا اس سے قبل نوپور شرما کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانہ میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Manoj Malaviya on Bengal Violence: مغربی بنگال میں چار دنوں کے اندر 42 ایف آئی آر درج، دو سو لوگ گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.