ETV Bharat / state

Kolkata Municipal Corporation Cleaning Ghats وزیراعلی ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد گھاٹوں کی صفائی کا کام شروع

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 3:29 PM IST

وزیراعلی ممتا بنرجی نے اتر پردیش کی طرز پر کولکاتا میں بھی گھاٹوں کے کنارے روزانہ شام کو آرتی ارچنا کرنے کا اعلان کیا ہے اس اعلان کے بعد مئیر فرہاد حکیم سب کام چھوڑ کر گھاٹ کی صاف صفائی کرانے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ Kolkata Municipal Corporation Cleaning Ghats

وزیراعلی ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد گھاٹوں کی صفائی کا کام شروع
وزیراعلی ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد گھاٹوں کی صفائی کا کام شروع

کولکاتا:مغربی بنگال میں ڈینگی کے کیسز ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔ محکمہ صحت اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی کے قہر پر قابو پایا نہیں جا سکا ہے۔ Kolkata Municipal Corporation Start Cleaning Ghats After CM Mamata Banerjee Instruction

اسی درمیان وزیراعلی ممتا بنرجی نے اتر پردیش کے طرز پر کولکاتا میں بھی گھاٹوں کے کنارے روزانہ شام کو آرتی ارچنا کرنے کا اعلان کیا ہے اس اعلان کے بعد مئیر فرہاد حکیم سب کام چھوڑ کر گھاٹ کی صاف صفائی کرانے میں مصروف ہو گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو نابنا میں ایک جائزہ میٹنگ میں گنگا کی ابتر حالت پر برہمی کا اظہار کیا۔ سب کے سامنے، اس نے ریاستی وزیر اور کولکتہ کے میئر فرہاد حکیم سے عملی طور پر دھمکی آمیز لہجے میں کہا، "پشمیلا وہاں پرنسپ گھاٹ پر منعقد ہوتا ہے، اسے صاف کرنا چاہیے، ابھی صاف ہونا چاہیے۔ بابی گنگا گھاٹ کی حالت خراب ہو گئی ہے، کوئی دیکھ بھال کیوں نہیں ہے؟" مجھے بہت برا لگتا ہے وزیر، سیکرٹری بدلیں ہاں، حکومت بدل جاتی ہے، لیکن پالیسی نہیں بدلتی، کیوں کوئی چوکسی نہیں ہے؟ میں چاہتا ہوں کہ گنگا آرتی کی جگہ بنے۔

مزید پڑھیں:CM Mamata Banerjee اترپردیش کی طرح کلکتہ کے گنگا گھاٹ پر آرتی کا اہتمام کیا جائے

وزیراعلی ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے پرنسپ گھاٹ کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ گھاٹ کی صاف صفائی کا کام جلد سے جلد ختم کرنے کی ہدایت دی۔ Kolkata Municipal Corporation Start Cleaning Ghats After CM Mamata Banerjee Instruction

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.