ETV Bharat / state

رائے کرشنا کو ڈربی میچ کا بے صبری سے انتظار

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 7:57 PM IST

Updated : Oct 31, 2020, 8:06 PM IST

انڈین سپر لیگ 21-2020 کے پہلے میچ اے ٹی کے موہن بگان کی ٹیم کیرالہ بلاسٹرس کے خلاف اپنی مہم کی شروعات کرے گی۔

رائے کرشنا کو ڈربی میچ کا بے صبری سے انتظار
رائے کرشنا کو ڈربی میچ کا بے صبری سے انتظار

اے ٹی کے موہن بگان کے اسٹرائیکر رائے کرشنا آئی ایس ایل 21-2020 میں جلوہ افروز ہونے کے لئے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

اے ٹی کے موہن بگان کے اسٹرائیکر رائے کرشنا نے کہا کہ “میں آئی ایس ایل کے ایڈیشن کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ ”

انہوں نے کہا کہ ‘گزشتہ سیزن میں میری کارکردگی شاندار رہی ہے، اس سیزن میں بھی توقع کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ ’

رائے کرشنا کو ڈربی میچ کا بے صبری سے انتظار
رائے کرشنا کو ڈربی میچ کا بے صبری سے انتظار

رائے کرشنا کا کہنا ہے کہ “ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے، تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور ان سے اچھی کارکردگی کی امید کی جا سکتی ہے۔”

اے ٹی کے موہن بگان کے اسٹار فٹبالر نے کہا کہ “آئی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کٹرحریف ایس سی ایسٹ بنگال کے خلاف ڈربی میچ کھیلنا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال سے اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال کے درمیان کا ڈربی میچ آئی ایس ایل کے سب سے بہتراوردلچسپ مقابلوں میں سے ایک ہوگا۔ ’

انہوں نے مزید کہا کہ “کرشنا کے مطابق میں ڈربی میچ کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں. کیونکہ آئی ایس ایل کا غیر معمولی فٹبال میچ ہوگا ”

واضح رہے کہ انڈین سپر لیگ21-2020 میں ایس سی ایسٹ بنگال اور موہن بگان کے درمیان سیزن کا پہلا ڈربی میچ 27 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Last Updated : Oct 31, 2020, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.