ETV Bharat / state

I-League: محمڈن اسپورٹنگ نے راجستھان یونائیٹڈ کو شکست دی

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 10:23 PM IST

محمڈن اسپورٹنگ نے راجستھان یونائٹیڈ ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 1-2 گول سے شکست دی۔ مقابلے میں اس جیت کے ساتھ سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن چمپیئن شپ کا خطاب جیتنے کے دعویداری کو مضبوط کر لی ہے۔Muhammadan Sporting beat Rajasthan United FC by 1-2 goals

محمڈن اسپورٹنگ نے راجستھان یونائیٹڈ کو شکست دی
محمڈن اسپورٹنگ نے راجستھان یونائیٹڈ کو شکست دی

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور راجستھان یونائٹیڈ ایف سی کی ٹیم کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ محمڈن اسپورٹنگ اور راجستھان یونائٹیڈ ایف سی اس کی ٹیمیں میچ میں جیت کے حصول کے لیے میدان میں اتریں اور جارحانہ کھیل سے اس کی عمدہ مثال دیکھنے کو ملی۔ کھیل کے 17 ویں منٹ پر محمد اظیرالدین ملک نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک - صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک صفر کی سبقت حاصل کرنے کے باوجود محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھتے حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا۔Muhammadan Sporting beat Rajasthan United FC by 1-2 goals

محمڈن اسپورٹنگ نے راجستھان یونائیٹڈ کو شکست دی

کھیل کے 41 ویں منٹ پر نیکولا اسٹینووک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ٹو ون پوزیشن میں گول کرکے اپنی ٹیم محمڈن کو 0-2 گول سے آگے کر دیا۔راجستھان یونائٹیڈ ایف سی کی تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا اور پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 0-2 رہا۔ دوسرے ہاف میں راجستھان یونائٹیڈ ایف سی کی جانب سے دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔ میزبان ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ کھیل کے 70 ویں منٹ پر عمر نے گول کرکے راجستھان کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی۔ مگر کھلاڑیوں کے ان گنت گول کرنے کے ان گنت مواقع ضائع کرنے کے سبب میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھ نہ سکے۔

کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ 1-2 کی برتری برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ 22-2021 سیزن کے ایک اہم میچ میں جیت درج کرکے خطابی دعویداری کو مضبوط کر لیا۔ محمڈن اسپورٹنگ نے اس جیت کی بدولت نو میچ میں 22 پوائنٹ کی بدولت پہلی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ مگر گوکلم کیرالہ ایف سی اتنے ہی میچوں کے بعد 21 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Big Win in Friendly Match: آئی لیگ مہم سے قبل محمڈن اسپورٹنگ کی نمائشی میچ میں بڑی جیت


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.