ETV Bharat / state

Big Win in Friendly Match: آئی لیگ مہم سے قبل محمڈن اسپورٹنگ کی نمائشی میچ میں بڑی جیت

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 9:47 PM IST

Updated : Feb 17, 2022, 4:04 PM IST

آئی لیگ مہم I-League Campaign میں شرکت سے قبل غیرملکی فٹبالرمارکوس جوزف کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے نمائشی میچ میں گینٹ یونائٹیڈ فٹبال اکیڈمی کو یکطرفہ مقابلے میں 0-8 گول سے شکست دے دی۔

آئی لیگ مہم سے قبل محمڈن اسپورٹنگ کی نمائشی میچ میں بڑی جیت
آئی لیگ مہم سے قبل محمڈن اسپورٹنگ کی نمائشی میچ میں بڑی جیت

مغربی بنگال کا محمڈن اسپورٹنگ Mohammedan Sporting کی آئی لیگ 22-2021 سیزن میں توقع کے مطابق مہم کی شروعات کے لئے کڑی تیاری جاری ہے۔ دارالحکومت کولکاتا سے متصل شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور گینٹ یونائٹیڈ فٹبال اکادمی کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا۔

آئی لیگ مہم سے قبل محمڈن اسپورٹنگ کی نمائشی میچ میں بڑی جیت

غیر ملکی فٹبالر مارکوس جوزف کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے نمائشی میچ میں گینٹ یونائٹیڈ فٹبال اکادمی کو یکطرفہ مقابلے میں 0-8 گول سے شکست دے دی۔

محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی ہاف میں مارکوس جوزف کی شاندار ہیٹ ٹرک، رودویوک اور برنڈن کے ایک ایک گول کی بدولت 0-5 کی سبقت حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رہا۔ محمڈن اسپورٹنگ کا یہ پانچواں پریکٹس میچ ہے, جس میں نصف درجن سے زائد گول سے جیت حاصل ہوئی۔


محمڈن اسپورٹنگ کے کپتان شیخ فیصل نے کہا کہ آئی لیگ سے قبل یکے بعد دیگرے پریکٹس میچوں میں کامیابی حاصل ہونے سے حوصلہ بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی لیگ میں ہماری ٹیم کی کارکردگی توقع کے مطابق ہوگی، ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔

Last Updated : Feb 17, 2022, 4:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.