ETV Bharat / state

Hajj 2022: مغربی بنگال حج کمیٹی کی جانب سے حج تربیتی کیمپ کا آغاز

author img

By

Published : May 11, 2022, 8:49 AM IST

عالمی وبا کورونا کے بعد رواں برس عازمین کی بڑی تعداد کو حج کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ گرچہ اس بار سعودی عرب نے تمام ملکوں کے حج کوٹے میں کمی کی ہے، مغربی بنگال سے اس بار عازمین کی تعداد میں کمی آئی ہے، اس کے باوجود اتر پردیش کے بعد سب سے زیادہ مغربی بنگال سے ہی عازمین اس بار حج کے لئے روانہ ہوں گے۔ West Bengal State Haj Committee

حج تربیتی کیمپ
حج تربیتی کیمپ

ریاستی حج کمیٹی مغربی بنگال 2022 حج کے لئے 10 مئی سے حج تربیتی کیمپ کے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 10 مئی سے ریاست کے مختلف اضلاع میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ 10 اور 11 مئی کو کولکاتا میں تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں حج تربیتی کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ 19 مئی تک تربیتی کیمپ جاری رہے گا۔ West Bengal State Haj Committee۔ رواں برس مغربی بنگال سے 6 ہزار 266 عازمین حج کے لئے روانہ ہوں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے 65 برس کی حد طے کرنے کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد عازمین کی عرضیاں خارج کر دی گئی ہیں۔

حج تربیتی کیمپ



مغربی بنگال سے اس بار عازمین کی تعداد میں کمی آئی ہے، اس کے باوجود اتر پردیش کے بعد سب سے زیادہ مغربی بنگال سے ہی عازمین اس بار حج کے لئے روانہ ہوں گے۔ 65 برس کی عمر کی حد کی پابندی لگانے کی وجہ سے اس بار 2 ہزار 600 عازمین کی عرضیاں خارج کر دی گئی ہیں۔ اس لئے امید کی جارہی ہے کہ مغربی بنگال سے جتنی بھی عرضیاں موصول ہوئی ہیں وہ تمام لوگ حج مکمل کر پائیں گے۔

حج تربیتی کیمپ
حج تربیتی کیمپ

عالمی وباکورونا کے بعد رواں برس عازمین کی بڑی تعداد کو حج کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ گرچہ اس بار سعودی عرب نے تمام ملکوں کے حج کوٹے میں کمی کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بھارت سے 79 ہزار 237 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جائیں گے۔ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے 55 ہزار 164 عازمین حج کریں گے جب کہ باقی عازمین پرائیویٹ ٹور کمپنی کے ذریعے حج کرنے جائیں گے۔ ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او محمد نقی کے مطابق ہر سال مغربی بنگال کے علاوہ آس پاس کی دیگر ریاستوں سے بھی عازمین حج کے لئے روانہ ہوتے ہیں لہٰذا اس طرح کولکاتا سے حج کے لئے روانہ ہونے والے عازمین کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار حج پر 4 لاکھ تک روپئے خرچ ہو رہے ہیں۔

حج تربیتی کیمپ
حج تربیتی کیمپ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.