ETV Bharat / state

مغربی بنگال: وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہنگامی میٹنگ

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 8:22 AM IST

شھبندو ادھکاری کے استعفی دینے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ٹرانسپورٹ، داخلہ اور ماحولیاتی وزرات سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی بنگال: وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہنگامی میٹنگ
مغربی بنگال: وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہنگامی میٹنگ

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے شھبندو ادھکاری کے استعفیٰ دینے کے فوراً بعد اپنی رہائش گاہ کالی گھاٹ میں ہنگامی میٹنگ طلب کی۔

اس میٹنگ میں ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی، پارٹی کے ریاستی صدر سبرتو بخشی، شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم کے علاوہ دوسرے اہم موجود تھے۔

امکان تھا کہ شھبندو ادھکاری کے استعفیٰ دینے کے بعد فرہاد حکیم کو وزیر ٹرانسپورٹ بنایا جائے گا، لیکن ممکن نہیں ہو سکا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ٹرانسپورٹ، داخلہ اور ماحولیاتی وزارت سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔

کالی گھاٹ میں ہونے والی میٹنگ میں شھبندو ادھکاری کے استعفی دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آگے کی حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا گیا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ شھبندو ادھکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کے اعلان تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شھبندو ادھکاری کے جانے کے بعد فوراً کسی اور کو ان کی جگہ دے دی جائے تاکہ پارٹی کو کوئی نقصان نہ ہو سکے۔

ترنمول کانگریس کے اعلی رہنما پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شھبندو ادھکاری کے استعفی دینے کے بعد ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر رہیں۔

شھبندو ادھکاری نے وزارت ٹرانسپورٹ سے استعفی دے دیا اور وہ ہفتے کو دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔

قیاس آرائی ہے کہ شھبندو ادھکاری کل ہی بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.