ETV Bharat / state

Man Arrest With Goldجرابوں میں سونا اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک مسافر گرفتار

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 7:24 PM IST

کلکتہ ہوائی اڈے پر ایک مسافر کو جرابوں میں چھپا کر سونے کا پسکٹ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کی دوحہ سے کولکاتا کی پرواز QR 540 کولکاتا ایئرپورٹ پہنچی۔Man Arrest With Gold

جرابوں میں سونا اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک مسافر گرفتار
جرابوں میں سونا اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک مسافر گرفتار

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ میں واقع کولکاتا ہوائی اڈے پر ایک مسافر کو جرابوں میں چھپا کر سونے کا پسکٹ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ Custom Officers Arrest A Man With Gold At Kolkata Airport

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کی دوحہ سے کولکاتا کی پرواز QR 540 کولکاتا ایئرپورٹ پہنچی۔مسافر کو ایئرپورٹ سے نکلتے وقت نقل و حرکت میں بے قاعدگی کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔

اس کے بعد ایئرپورٹ پر تفویض کردہ کسٹم آفس کے ایئر انٹیلی جنس ونگ کے افسران نے تلاشی لیتے ہوئے ان کے جوتے کھول دیئے۔ جرابوں کے اندر سے 399.460 گرام سونے کا پسکٹ برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Two Person Arrest اپوزیشن لیڈر کا پیچھا کرنے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

اس کی ہندوستانی کرنسی میں مارکیٹ ویلیو 21 لاکھ 39 ہزار 108 روپے ہے۔ بعد ازاں مسافر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ یہ سونا کہاں سے لایا گیا اور کس کو اسمگل کیا جانا تھا؟ پوچھ گچھ کے بعد سونا ضبط کر لیا گیا۔ محکمہ کسٹم کے سرکاری ذرائع کے مطابق مسافر کو رہا کر دیا گیا ہے۔Custom Officers Arrest A Man With Gold At Kolkata Airport

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.