ETV Bharat / state

Tripura CPIM سی پی آئی ایم کی تریپورہ حکومت پرتنقید

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 10:22 AM IST

سی پی آئی ایم کی تریپورہ حکومت پرتنقید
سی پی آئی ایم کی تریپورہ حکومت پرتنقید

صدر دروپدی مرمو کے تریپورہ دورے کے ایک دن بعد اپوزیشن کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے چھوٹے تعمیراتی کاموں جیسے اسکول کی عمارتیں اور ضلعی سڑکیں وغیرہ کا سنگ بنیاد رکھواکر صدر کی توہین کی ہے۔ Tripura CPIM

کولکاتا: سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری اور لوک سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ جتیندر چودھری نے کہا کہ صدر کو پروجکٹ کا افتتاح کرنے یا عمارتوں کو شروع کرنے کے لئے مدعو نہیں کیا جانا چاہئے۔ لیکن تریپورہ حکومت نے لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا شیڈول طے کر دیا۔ جس کی وجہ سے صدر مملکت کے اعلیٰ ترین عہدے کو نظر انداز کیا گیا اور عالمی سطح پر ملک کا وقار مجروح ہوا۔CPIM Slam Tripura Govt Over Asking For Inauguration Of Common School Building And Road Through President

سی پی آئی ایم کی تریپورہ حکومت پرتنقید
سی پی آئی ایم کی تریپورہ حکومت پرتنقید

واضح رہے کہ صدر مرمو نے 12 اور 13 اکتوبر کو تریپورہ کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایم ایل اے ہاسٹل، ایک کثیر المنزلہ عمارت، سڑکوں کی بہتری کے منصوبوں، اسکول کی چھ نئی عمارتوں، اسکولی طلباء کے لئے 100 بستروں والے نو ہاسٹل اور آئی آئی آئی ٹی کی عمارت کے علاوہ کئی دیگر پروگراموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ سی پی آئی (ایم) نے اسے غلط حکمرانی اور امن و امان کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے۔

مسٹر چودھری نے الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے صدر کے ذریعہ گزشتہ ساڑھے چار سال کی اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور اس ریاست کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔

مسٹر چودھری نے کہا کہ صدر جمہوریہ تریپورہ میں بی جے پی حکومت کی کارکردگی سے واقف نہیں ہیں کہ انہوں نے کس طرح گزشتہ لوک سبھا انتخابات سمیت تمام انتخابات میں تمام جمہوری اداروں کو دھوکہ دیا اور ان کو تباہ کیا۔

ئی بھی :India Exports Rise ستمبر میں برآمدات میں 4.82 فیصد اضافہ

انہوں نے کہا کہ صدر نے توسیع کے نام پر دو الگ الگ ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی حالانکہ یہ دونوں ٹرینیں بہت پہلے شروع ہو چکی تھیں۔تریپورہ حکومت نے صدر کے کنونشن اور پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے اور ہندوستان کے پہلے شہری کی موجودگی کو اپنی پارٹی کے پروگرام کے طور پر استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پی آئی (ایم) 21 اکتوبر کو ویویکانند اسٹیڈیم میں سیتارام یچوری اور دیگر اعلیٰ سی پی آئی (ایم) لیڈروں کی موجودگی میں ایک زبردست ریلی کا اہتمام کرے گی، جو آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی مہم کا آغاز کرے گی۔ ریلی کا مقصد تریپورہ حکومت کی غیر مقبولیت کو ظاہر کرنا اور اسے دنیا کے سامنے لانا ہے۔CPIM Slam Tripura Govt Over Asking For Inauguration Of Common School Building And Road Through President

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.